سپریم کورٹ میں عمران خان نے بھی الیکشن ریفارمز ایکٹ 2017 چیلنج کر دیا

Published on November 6, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 235)      No Comments

اسلام آباد(یو این پی)سپریم کورٹ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بھی الیکشن ریفارمز ایکٹ 2017چیلنج کر دیا۔پیرکودرخواست چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے آئینی درخواست عوامی مفاد کے آرٹیکل 184/3کے تحت دائرکی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ پانامہ فیصلے کے نتیجے میں نوازشریف کو رکن قومی اسمبلی کے عہدے کے لیے نااہل کیاگیا جبکہ پانامہ کیس کے نتیجے میں ہی نوازشریف کومسلم لیگ ن کے عہدے سے ہٹا ناپڑا، درخواست میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف کو ان کی جماعت ن لیگ میں عہدے پر الیکشن ایکٹ میں خصوصی ترامیم کی گئیں۔یوا ین پی کے مطابق الیکشن ایکٹ 2017میں کی گئیں ترامیم آئین سے متصادم ہیں درخواست کے مطابق بطور رکن اسمبلی سے نااہل ہونے والاشخص پارٹی عہدہ نہیں سنبھال سکتااور الیکشن ایکٹ 2017پولیٹیکل پارٹیزآرڈرز2002کے خلاف ہے الیکشن ایکٹ 2017میں ہونے والی ترامیم آئینی آرٹیکل 204اور175کے خلاف ہیں، اس لئے الیکشن ریفارمز ایکٹ کی شقوں 9، 10اور 203کو کالعدم قرار دیا جائے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes