جھنگ ، ریسکیو 1122کو گذشتہ ماہ اگست میں 16097کالز موصول ہوئیں

Published on September 2, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 760)      No Comments

ddddddd copy
جھنگ ( یواین پی) ریسکیو 1122کو گذشتہ ماہ اگست میں 16097کالز موصول ہوئیں جن میں 2053ایمرجنسی 1717معلوماتی 28، رانگز جبکہ 12298 دیگر کالیں تھیں۔ ریسکیو 1122نے جن 2053 ایمرجنسی کالز پر ریسپونڈ کیا ان میں 423روڈ ایکسیڈنٹ ، 628 کو ابتدائی طبی امداد مہیا کی ۔ 08آگ لگنے کے واقعات 65کرائم کالز اور 227 متفرق واقعات شامل تھے ۔ 08بلڈنگ مندہیم ہونے کے ، 03 ڈوبنے کے واقعات شامل ہیں اور ریسکیو 1122کو روزانہ ایمرجنسی کالز کی ایوریج 66.22 کے قریب رہی اور ریسپونڈ ٹائم کی ایوریج 4.8 فیصد رہی ۔ ماہ گذشتہ میں 628 مریضوں کو ابتدائی طبی امدا د دی گئی ۔ 1540مریضوں کو ہسپتال شفٹ کیا اور 57 لوگ مختلف واقعات میں اپنی جان کی بازی ہار بیٹھے ۔ ڈسٹر کٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر طارق سعید نے ہمارے نمائندہ شفقت سیال سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شہریو ں پر فرض ہے کہ وہ رانگ کالز سے پرہیز کریں تاکہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات پہنچائی جاسکیں ۔نیز یہ بھی کہا ہر شہری کو اپنا فرض اداکرنا چاہیے تاکہ ایک محفوظ معاشرے کو جنم دیا جا سکے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题