اسحاق ڈار کو ذمہ داریوں سے سبکدوش کرنے کا فیصلہ

Published on November 7, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 261)      No Comments

لاہور(یو این پی)پاکستان مسلم لیگ ن نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو ذمہ داریوں سے سکبدوش کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام ’نقطہ نظر‘ میں اجمل جامی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن نے اسحاق ڈار کو ناساز طبیعت اور ریفرنس کے باعث ذمہ داریوں سے سبکدوش کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی کا انتہائی اہم ترین اجلاس جاری ہے جس دوران نیب ریفرنسز سے نمٹنے، پارٹی میں گروپ بندیوں اور الیکشن کے حوالے سے مشاورت کی جا رہی ہے جبکہ اسحاق ڈار کو بھی ذمہ داریوں سے سبکدوش کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes