شہدائے کشمیر کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے

Published on November 8, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 357)      No Comments

سرینگر(یو این پی) مقبوضہ کشمیر میں جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے شہدائے جموں کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ نومبر 1947ء میں جموں میں لاکھوں مسلمانوں کا قتل عام تاریخ عالم کا ایک ایسا سیاہ باب ہے جس کی نظیر نہیں ملتی۔ محمد یاسین ملک نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ خواتین اور بچوں سمیت جموں کے مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد کو قتل کر کے نہ صرف جموں خطے میں آبادی کا تناسب تبدیل کر دیا گیا بلکہ خواتین اور بچوں کی تذلیل کا اُس سے بڑا سانحہ جنوبی ایشیاء کی تاریخ میں نہیں ملتا۔ یاسین ملک نے کہا کہ ایک طرف جموں میں فرقہ پرست مسلمانوں کا قتل عام کر رہے تھے اور دوسری طرف کشمیری مسلمان سخت ترین حالات میں بھی اقلیتوں کی حفاظت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ شہدائے جموں کشمیری قوم کے ماتھے کے جھومر ہیں اور ان کی قربانیاں کسی صورت میں فراموش نہیں کی جائیں گی۔ یاسین ملک نے کہا کہ 1947ء میں جموں کے مسلمانوں کا قتل عام عالمی برادری کے لئے چشم کشا ہے اور اس قتل عام پر عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی اس کے دوہرے معیار کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس سوچ اور جن فسطائی طاقتوں نے جموں کے مسلمانوں کا قتل عام کروایا تھا آج کٹھ پتلی حکمران اُسی سوچ اور ان ہی لوگوں کی تعریفیں کرنے میں لگے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی کی کٹھ پتلی حکومت پیر پنجال اور وادی چناب میں آر ایس ایس کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کے لیے سہولت کا بنی ہوئی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy