پاکستان تحریک انصاف کے آزاد پینل انصافینز سعودی عرب ۔ جدہ کی جانب سے عشائیہ

Published on June 9, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 351)      No Comments

Z
جدہ سعودی عرب. ( رپورٹ بیورو چیف زکیر احمد بھٹی  ) پاکستان تحریک انصاف کے آزاد پینل انصافینز سعودی عرب ۔ جدہ کی جانب سے جدہ کے ایک مقامی ہوٹل میں جرنلسٹ فاونڈیشن اور کشمیر اوور سیز یونین آف جرنلسٹ کے نو منتخب عہدیداران کے اعزاز میں پروقار اعشائیہ دیا گیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت قران پاک سے ہوا۔ تقریب کی نظامت کے فرائض ویسٹرن ریجن کے سیکرٹری فائنانس عدنان فاروقی اور میزبانی کے فرائض جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی آزاد پینل انصافینزسعودی عرب ۔ جدہ میاں احمد بشیر نے سرانجام دئیے۔جنرل سیکرٹری تحریک انصاف آزاد پینل انصافینز سعودی عرب ۔ زاہدمحمود اعوان نے اپنی جماعت کا تعارف تمام حاضرین محفل کے سامنے رکھا۔ انہوں نے تمام نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی۔اس کے علاوہ نائب صدرپی ٹی آئی آزاد پینل انصافینزسعودی عرب سیف اللہ طاہر،جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی آزاد پینل انصافینز۔ جدہ میاں احمد بشیر،صدر ویسٹرن ریجن پی ٹی آئی آزاد پینل انصافینز سعودی عرب عبداللہ رحمان نائب صدر ویسٹرن ریجن پی ٹی آئی آزاد پینل انصافینزڈاکٹر عمران ، جنرل سیکرٹری ویسٹرن ریجن پی ٹی آئی آزاد پینل انصافینز فرخ رشید صدر جدہ پی ٹی آئی آزاد پینل انصافینز سید راشد علی شاہ ، سینئر رہنما میجر عاصم دلدار اعوان اور نائب صدر جدہ پی ٹی آئی آزاد پینل انصافینز عجب خان نے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ حق اور سچ کی آواز کو ہر جگہ بلند کیا جائے اوورسیز میں موجود پاکستان کمیونٹی کے مسائل کو اعلی حکام تک پہنچایا جائے اور صحافت کے صحیح اصولوں پر کاربند رہتے ہوئے اپنے فرائض سر انجام دئے جائیں۔ جرنلسٹ فاوندیشن کی جانب سے خطاب کرتے ہوئے جدہ کے صدر چوہدری رضوان، جنرل سیکرٹری سعودی عرب چوہدری معروف حسین، ڈپٹی جنرل سیکرٹری جدہ ملک آصف عباس اور ڈپٹی چیف آرگنائزر سعودی عرب سردار عثمان نے پی ٹی آئی آزاد پینل انصافینز کے تمام عہدیداران اور اراکین کا شکریہ ادا کیا اور انہیں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ جرنلسٹ فاونڈیشن اور کشمیر اوورسیز یونین آف جرنلسٹ کی جانب سے چئیرمین جدہ ناصر مرزا، انفارمیشن سیکرٹری سعودی عرب زکیر احمد بھٹی ،سینئر نائب صدر جدہ ارشد محمود بٹ، انفارمیشن سیکرٹری جدہ نوید احمد فاروقی،ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری ملک منصورڈپٹی جنرل سیکرٹری جدہ ملک آصف عباس،جوائنٹ سیکرٹری جدہ طارق محمود ڈپٹی سیکرٹری فائنانس جدہ محمد وسیم بھی تقریب میں موٓجود تھے۔ تقریب کے اختتام پر پر تکلف کھانے کا اہتمام کیا گیا تھا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes