نوازشریف کی نیب کے تین ریفرنسز یکجا کرنے کی درخواست مسترد،دوبارہ فرد جرم پڑھ کر سنائی گئی

Published on November 8, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 350)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی نیب کے تین ریفرنسزکو یکجا کرنے کی درخواست مسترد کر دی،تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں نوازشریف کی نیب کے تین ریفرنسز کو یکجا کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی،احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے سابق وزیراعظم کی نیب ریفرنسز کو یکجا کرنے سے متعلق درخواست مسترد کردی۔
دوران سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نوازشریف کوروسٹرم پربلالیاگیااور ان کو فرد جرم پڑھ کر سنائی گئی ،سابق وزیراعظم نے صحت جرم سے انکار کر دیا،ان کا کہناتھا کہ کیسز میں بنیادی حقوق سلب کئے جارہے ہیں،ٹرائل کورٹ میں اپنادفاع کروں گا،نواز شریف کا کہناتھا کہ کارروائی سیاسی بنیادوں پرکی گئی۔
اس دوران نوازشریف کا احتساب عدالت کے جج سے مکالمہ بھی ہوا ،سابق وزیراعظم نے جج سے سوال کیا کہ6 ماہ میں ٹرائل کیسے مکمل ہوسکتاہے؟۔
اس پر نیب کورٹ کے جج محمد بشیر نے کہا کہ چاروں ریفرنسزکی سماعت ایک ساتھ شروع کریں تومکمل کرلیں گے۔
سابق وزیراعظم نے نمائندہ مقررکرنے کےلئے عدالت سے استدعاکر دی جس پر عدالت نے نوازشریف سے باقاعدہ درخواست مانگ لی اور مقدمے کی سماعت15 نومبر تک ملتوی کردی اور گواہوں کو طلب کر لیا،دوران سماعت سابق وزیراعظم نوازشریف 20 منٹ تک روسٹرم پرکھڑے رہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes