ٹھٹھہ کی معروف سیاسی سماجی خاتوں رہنما نیلم یاسمین عباسی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گرگئی

Published on November 9, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 699)      No Comments
ٹھٹھہ ( رپورٹ :حمید چنڈ) ٹھٹھہ کی معروف سیاسی سماجی خاتوں رہنما نیلم یاسمین عباسی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گرگئی . مرحومہ کوکل صبح کو دل کا دورہ پڑا تھا جوکہ جان لیوا ثابت ہوا . دل کا دورہ پڑنے کے فوری بعد کراچی منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں دم توڑ دیا . نیلم یاسمین عباسی کا کچھ روز قبل کراچی میں اینجو گرافی ہوئی تھی ان کا شمار ٹھٹھہ کے معروف اور سرگرم سیاسی سماجی رہنماوں میں ہوتا تھا . ٹھٹھہ کے مسائل پر انھوں نے ہمیشہ کلیدی کا کردار ادا کیا . آخری وقت میں پیپلزپارٹی لیڈیز ونگ کی سرگرم رہنما تھی اور لیڈیز ونگ ٹھٹھہ ضلع کی صدارت کی امیدوار بھی تھی . جبکہ نواز شریف کے سابقہ دور حکومت میں خدمت کمیٹی کی رکن بھی رہ چکی تھی . اور ن لیگ کے سابقہ دور حکومت میں ن لیگ کی سرگرم رہنما تھی . لیکن نواز شریف کی وزارت اعظمی میں سندھ کیلئے قابل ذکر ترقیاتی کام نہ کروانے اور سندھ مخالف پالیسیوں سے نالا ہوکر انھوں نے ن لیگ سے استعفی دیکر پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیا ر کرلی تھی . مرحومہ کو مکلی کے جنازے نماز میں ٹھٹھہ کی سیاسی سماجی رہنماوں اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی . جس کو ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا . مرحومہ نے دو بیٹیا ں اور ایک بیٹا سوگوار چھوڑا ہے ۔

ضلع کونسل ٹھٹھہ کے چیئرمین غلام قادر پلیجو کے آبائی گھر میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شڈنگ اور پانی کی شدید قلت
ٹھٹھہ( رپورٹ :حمید چنڈ)ضلع کونسل ٹھٹھہ کے چیئرمین غلام قادر پلیجو کے آبائی گھر میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شڈنگ اور پانی کی شدید قلت ، شہری گھروں سے باہر نکل آئیں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مطاہرا کر کے دہرنہ دیا اور شہریوں نے خالی برتن اٹھا کر ضلع کونسل ٹھٹھہ کے چیئرمین کے خلاف سخت نعرے بازی کی . کو ہستان ڈولپمیٹ کے رہنما پیر غلام حسین شاہ .محمد شفیق جوکھیو . ثفر بروھی . آفتاب بروھی. کی سربراہی میں خواتین کی بڑی تعداد مرد بچوں نے ریلوی اسٹیشن سے پریس کلب جنگ شاہی تک احتجاجی مظاہرا کیا اور ٹھٹھہ ضلع کے چیئرمین غلام قادر پلیجو کے خلاس سخت نعرے بازی کی اور کہا کہ سنیٹر سسی پلیجو کا والد اپنے گاوں کے مکینوں کو پانی کی فراہمی کو یقینی بنائیں اور بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کو ختم کرائے . اس موقع پر شہریوں نے احتجاجا جنگ شاہی شہر کو بند کرکے برتن اٹھاکر پانی دو پانی دو ، بجلی دو بجلی دو کی سخت نعرے بازی کی . جبکہ احتجاجی مظاہرے خطاب کرتے ہوئے پیر غلام حسین شاہ اور دیگر نے کہا کہ علاقے میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی انتھا ہوگئی ہے چوبیس گھنٹے میں صرف ایک گھنٹہ بجلی کی فراہمی کی جاتی ہے تیبیس گھنٹے تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے عوام سے روز گار کے تمام وسائل چھین لیے ہیں . جبکہ بجلی کی لوڈشنڈنگ ہونے کی وجہ سے جنگ شاہی سمیت کوہستان میں پانی کی سپلائی بھی معطل رہتی ہے . ضلع کونسل کے چیئر مین غلام قادر پلیجو اور ان سنیٹر بیٹی سسیٰ پلیجو کو بار بار اپیل کی ہے لیکن شہریوں کو بجلی کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور پانی کی عدم فراہمی سے نجات دلانے کیلئے پی پی پی رہنماوں نے کچھ نہیں کیا ہے

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes