غضنفر علی قادری کی زیر صدارت فوتی کوٹہ پر بھرتی کے لئے ان کے دفتر میں اجلاس

Published on September 28, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 130)      No Comments

ٹھٹھہ (رپورٹ حمید چنڈ) ڈپٹی کمشنر و چیئرمن ڈسٹرکٹ رکروٹمنٹ کمیٹی غضنفر علی قادری کی زیر صدارت فوتی کوٹہ پر بھرتی کے لئے ان کے دفتر میں ایک اجلاس منعقد ہوا. اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر محمد حنیف میمن، ایڈیشنل ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اعجاز احمد بھٹہ، ڈسٹرکٹ اکاؤئنٹس افسر اقبال احمد شیخ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر (پرائمری) محمد رحیم سومرو، ایکسیئین پبلک ہیلتھ ساجد حسین ملاح سمیت دیگر کمیٹی ممبران نے شرکت کی اس موقع پر ضلع ٹھٹھہ کے مختلف محکموں میں دوران ملازمت فوت ہوجانے والے ملازمین کے بچوں کو فوتی کوٹہ کے تحت بھرتی کے سلسلے میں امیدواروں کے کاغذات اور تمام تر معاملات کا جائزہ لینے کے بعد انٹرویوز بھی لیئے گئے ۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ رکروٹمنٹ کمیٹی نے متفقہ رائے کے بعد تعلیم ، صحت، لوکل گورنمنٹ، پبلک ہیلتھ، ایجوکیشن ورکس، فاریسٹ، ایریگیشن ،کالیج سمیت دیگر محکموں میں 24 امیدواروں کی فوتی کوٹہ پر ملازمت کی منظوری دی گئی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题