امریکا 2018 کے صدارتی الیکشن میں مداخلت کی کوشش کر رہا ہے: پیوٹن

Published on November 10, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 320)      No Comments

ماسکو: (یواین پی) روس کے صدر ولادی میرپیوٹن نے روسی شہر چلیا بنسک میں میڈیا سے گفتگو میں 2018 کے الیکشن میں امریکا پر اثرانداز ہونے کا الزام لگا دیا، کہتے ہیں کہ امریکا کھیلوں کی تنظیموں کے ذریعے روس کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روس پر ڈوپنگ الزامات نئے صدارتی الیکشن پر اثر انداز ہونے کی کوشش ہے۔ روس میں دو ہزار اٹھارہ میں صدارتی الیکشن ہوں گے، جس میں ولادی میرپیوٹن کے واضح اکثریت سے جیتنے کے امکانات ہیں۔ اس سے قبل امریکا دو ہزار سولہ کے صدارتی الیکشن میں روس پر مداخلت کا الزام لگا چکا ہے۔ 

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy