اسکرپٹ مضبوط ہوگا تو کہانی آ پ کی منزل تک لے جانے میں مدد دے گی، ڈائریکٹر طلال فرحت

Published on November 14, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 401)      No Comments

محمد علی جناح یونیورسٹی میں لڑکیوں جبری مشقت لینے پر ’’فٹ پاتھ کی دُھول‘‘ کی نمائش، کثیر طلباء و طالبات کی شرکت
کراچی(یواین پی) محمد علی جناح یونیورسٹی میں لڑکیوں جبری مشقت لینے پر ’’فٹ پاتھ کی دُھول‘‘ کی نمائش کی گئی جس میں کثیر طلباء و طالبات نے شرکت کی اور چالیس منٹ کی اس فلم کو نہ صرف سراہا بلکہ کم مدت میں تیار ہنے والی فلم کے اسکرپٹ کو کامیاب قرار دیا اس نمائش میں فلم میں بحیثیت ٹیم ممبر محترمہ شیبا ارم، ساجدہ رضوی، تنویر احمد جانی ، دانیال جاوید اورپروڈیوسر مطاہر احمد خان کے ساتھ فلم کے اسکرپٹ رائٹر و ڈائریکٹر طلال فرحت بھی موجودتھے اس موقع پر طلباء و طالبات نے فلم کو دیکھنے کے بعد اپنے تاثرات میں کہا کہ بہت عرصے بعدہمیں ایک با معنی فلم دیکھنے کو ملی ایک ایسے حساس سجیکٹ پر کام کیا گیا جس پر لوگ کام کرتے ہوئے حقیقتا گھبراتے ہیں ہم سب اسی طرح کے با معنی سجیکٹ پر فلمیں دیکھنے کی خواہش رکھتے ہیں مگر یہاں کوئی ہمت نہیں کرتا کہ اس جیسے آئیڈے پر کام کریں اور ہم صرف فلم کے نام فٹ پاتھ کی دُھول کی وجہ سے دیکھنے آئے اور دیکھنے کے بعد ہم جب بھی اس طرح کے لوگوں کو دیکھیں گے تو ہمیں یہ فلم ضرر یاد رہے گی فلم اس کا اسکرپٹ، ڈائیلاگ اور ہدایات اس کی جان تھی اس موقع پرفلم کے رائٹر و ڈائریکٹر جناب طلال فرحت نے کہا کہ میں محمد علی جناح یونیورسٹی کی ٹیم کا شکر گزار ہوں کہ جنہوں نے اس فلم کو اپنی یونیورسٹی میں دکھانے کا بندوبست کیا بنیادی طور پر یہ کمرشل نہیں آرٹ فلم ہے اور اس میں انٹرٹینمنٹ نہیں بلکہ انٹرٹینمنٹ صرف ڈائیلاگز کی صورت میں ہیں جسے طلباء وطالبات دیکھنے کے بعدسراہا یوں ہمیں اپنی محنت کو ان کی تالیوں کی صورت میں ایوارڈمل گیا اور یہ ہماری کامیابی ہے فلم کے ڈائیلاگز اور سین کی ضرورت کو بالکل ایسے رکھا گیاجوکہ عموما عام زندگی میں ایسے ہی ہوتا ہے نیزاس فلم کو حقیقت سے قریب تر ددکھانے کی ہم نے بھر پور کوشش کی ہے اسکرپٹ مضبوط ہوگا تو کہانی آ پ کی منزل تک لے جانے میں مدد دے گی اس موقع پرمطاہر احمد خان نے کہا کہ فلم فٹ پاتھ کی دُھول کو دکھانے کا مقصد ہمارے اطراف میں موجود گداگری جیسے موذی پیشہ و ر لوگوں سے معاشرے کو پاک کرنے کی ادنی سی کوشش ہے ٹیم ممبرشیبا ارم نے بتایا کہ اس فلم کی تیاری میں ہم نے اپنی جانیں جوکھوں میں ڈالیں اور مافیا کے لوگوں نے ہمارا پیچھا بھی کیا جب کہ تنویر جانی نے کہا کہ ابھی طلال فرحت سر کسر نفسی سے کام لے رہے ہیں میں بتاتا چلوں کہ ہماری شوٹنگ کے دوران پٹائی بھی ہوئی مگر ہم نے اپنے ارادے پست نہیں ہونے دیئے اور اس کے با وجود اسے مکمل کیا اور آج آپ نے جس طرح فلم کو سراہا ہماری محنت سفل ہو گئی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme