دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو ختم نہیں کر سکتی؛جنرل قمر جاوید باجوہ

Published on November 15, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 422)      No Comments

راولپنڈی(یواین پی ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو ختم نہیں کر سکتی، ترقی کے لیے صرف اور صرف پختہ عزم اور بطور قوم متحد رہنے کی ضرورت ہے، دفاع پاکستان کے لیے تمام ریاستی اداروں کو ملکی مفاد میں کام کرنا ہو گا، طویل سفر کے بعد چیلنجز پر قابو پا لیا ہے انشاء اللہ پاکستان جلد اقوام عالم کی صف اول میں شامل ہو گا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مظابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے منگل کے روز منگلا کور کا دورہ کیا، آرمی چیف نے منگلا کور میں جاری تربیتی مشقوں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف نے افسروں اور جوانوں سے خطاب کیا اور پاکستان کو درپیش چیلنجز پر بھی بات کی۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو ختم نہیں کر سکتی۔ ملک کو درپیش خطرات سے آگاہ ہیں، ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کے لئے پیشہ ورانہ تیاری ضروری ہے۔ آرمی چیف نے کہا کہ قوم اور تمام ریاستی ادارے ملکی مفاد کے لئے مل کر کام کریں، طویل سفر کے بعد چیلنجز پر قابو پا چکے ہیں، جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ پاکستان اقوام عالم کی صف اول میں شامل ہو گا، پوری قوم کو متحد اور پرعزم ہونا چاہیئے۔ قبل ازیں کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اظہر صالح نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ آئی جی ٹریننگ اینڈ ایولیویشن لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان بھی موجود تھے۔ آرمی چیف نے افسروں اور جوانوں کے عزم اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy