راجن پور ، مقامی با اثر زمیندار کے خلاف ڈی پی او آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

Published on December 6, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 319)      No Comments

News Photoset Rajanpur
راجن پور ( خرم شہزاد بُھٹہ سے ) مقامی با اثر زمیندار کے خلاف ڈی پی او آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ۔ مظاہرین کے مطابق مقامی زمیندار ملک فیض نے کچھ عرصہ قبل ہماری لڑکی اغواء کروا کر اپنے کارندے سے شادی کروا دی لڑکی نے عدالت میں جا کر شادی کے متعلق بیان بھی دے دیا ۔ اب مقامی زمیندار نے ہمارے بڑے بھائی مختیار احمد کو پولیس کے ذریعے سے پکڑوا لیا ہے جبکہ دوسری جانب مقامی پولیس مختیار احمد کی گرفتاری سے انکاری ہے ۔ مظاہرین نے ڈی پی او کو تحریری درخواست میں موقف اختیار کیا کہ ہمارے بندے کو جلد از جلد رہا کروایا جائے ۔ جبکہ مقامی زمیندار فیض خان نے اپنا موقف بیان کرتے ہوئے بتایا کہ متاثرین کی لڑکی نے کورٹ کے ذریعے پسند کی شادی کی ہے اس سے میرا کوئی تعلق نہ ہے اور نہ ہی مختیار احمد کی گرفتاری سے میرا کوئی واسطہ ہے ۔ پولیس بہتر بتا سکتی ہے کہ مختیار احمد کو کس جرم میں گرفتار کیا گیا ہے ۔ ملک فیض کا کہنا تھا کہ میرے سیاسی حریف متاثرین کو میرے خلاف استعمال کر کے مجھے بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes