پی پی نے منتخب لوگوں کے کاندھوں پر کبھی سیاست نہیں کی، بلاول بھٹو

Published on November 15, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 361)      No Comments

کراچی (یو این پی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہمارا ہدف انتخاب جیتنا نہیں بلکہ اس سے کہیں آگے کی سوچتے ہیں، پہلے سے منتخب لوگوں کے کاندھوں پر کبھی سیاست نہیں کی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلاول ہاؤس کراچی میں پی پی فیصل آباد ڈویژن کے صدر ودیگر رہنماؤں سے ملاقات کے موقع پر کیا، اس موقع پر سابق ایم پی اے فضل حسین کے بیٹے سرمد حسین نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی قومی ایشوز، آئین اور جمہوریت کی بالادستی کی سیاست کرتی ہے، ہماراہدف انتخاب جیتنا نہیں بلکہ ہم اس سے کہیں آگے کی سوچتے ہیں اور جن کا ہدف انتخاب اور اقتدار ہو وہی الیکٹیبلز کے پیچھے بھاگتے ہیں، آئندہ الیکشن منتخب لوگوں (الیکٹیبلز) نہیں نظریے کی بنیاد پر لڑیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکٹیبلز کی پرواہ نہیں کارکنوں کی قوت سے مقابلہ کروں گا، پی پی نے پہلے کبھی الیکٹیبلز کے کندھوں پر سیاست کی نہ اب کریگی.منتخب لوگ (الیکٹیبلز) کسی کے نہیں ہوتے آج یہاں تو کل وہاں، کسی کے جانے سے پریشان نہ ہوں، ہمارا بھروسہ نظریہ اور کارکن ہیں، پارٹی تنظیموں کو فیصلوں کا مکمل اختیار ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme