لاہور: (یوا ین پی) دائیں ہاتھ کے آف اسپن بولر محمد حفیظ کا 18 اکتوبر کو سری لنکا کے خلاف ون ڈے میں بولنگ ایکشن رپورٹ ہوا، آئی سی سی نے بولنگ ایکشن ٹیسٹ کا وقت دیا۔ یکم نومبر لف برو انگلینڈ میں کرکٹ کے پروفیسر کا ٹیسٹ لیا گیا۔ پروفیسر اس ٹیسٹ میں پاس ہوں گے یا فیل، آج پتا چل جائے گا۔ دنیا نیوز سے گفتگو میں قومی کرکٹر نے بولنگ ایکشن کلیئر ہو جانے کی امید ظاہر کی۔ محمد حفیظ حالیہ ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون آل راؤنڈر ہیں۔ قومی آل راؤنڈر کا پہلی بار نومبر 2014 میں ایکشن رپورٹ ہوا تھا۔ محمد حفیظ ایک سال بولنگ پابندی کی سزا بھی کاٹ چکے ہیں۔