پنجاب :این اے ایک سو بائیس، انتخابی سرگرمیاں زور و شور سے جاری

Published on September 15, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 317)      No Comments

777
لاہور(یو این پی)  این اے ایک سو بائیس میں انتحابی سرگرمیاں جاری ہیں لیکن حلقے کے عوام کا کہنا ہے کہ اس بار ووٹ کا حقدار وہی امیدوار ہو گا جو ان کے مسائل حل کرسکے،قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ایک سو بائیس ان دنوں قومی سیاست میں توجہ کا مرکز ہے،،،حلقے کے رہائشی مختلف مسائل کا شکار ہے جن میں گیس کی عدم فراہمی، آلودہ پانی، سیورج کا ناقص نظام، اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑکیں واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہیں۔مسائل کے گرداب میں گھرے حلقے کے عوام کا کہنا ہے کہ اس بار ضمنی الیکشن میں ووٹ پسند ناپسند کی بیناد پر نہیں بلکہ کارکردگی کی بنیاد پر ڈالا جائے گا۔این اے ایک سو بائیس میں گیارہ اکتوبر کو گھمسان کا رنگ پڑے گا دونوں اطراف سے مقابلے کی تیاری جاری ہے۔ این اے ایک سو بائیس کے عوام پرامید ہیں کہ گیارہ اکتوبر کو منتخب ہونے والا نمائندہ ان کے مسائل حقیقی طور پر حل کروائے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes