تعلیمی بورڈ فیصل آباد، میٹرک کا پہلا سالانہ امتحان دینے والے طلبا و طالبات کیلئے داخلہ فیسوں کی شرح کا اعلان

Published on December 23, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 434)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)اعلیٰ و ثانوی تعلیمی بورڈ فیصل آباد نے یکم اپریل 2023سے شروع ہونیوالے میٹرک کا پہلا سالانہ امتحان سال2023 دینے والے طلبا و طالبات کیلئے داخلہ فیسوں کی شرح کا اعلان کر دیا ہے۔ترجمان فیصل آبادبورڈ ساجد نقوی کے مطابق 18جنوری 2023تک پارٹ اول (نہم) کے ریگولر طلبا کیلئے سائنس کی سنگل فیس 1230اور آرٹس کی 1180روپے ہو گی جبکہ پارٹ دوئم (دہم) کی سائنس کی فیس 2080اور آرٹس کی 2030،اسی طرح کمپوزٹ نہم و دہم کی سائنس کی فیس 2730اور آرٹس کی 2630روپے ہو گی۔انہوں نے بتایاکہ 19جنوری سے 30جنوری تک دوگنا فیس کیساتھ پارٹ اول (نہم) کے ریگولر طلبا کیلئے سائنس کی ڈبل فیس 1880اور آرٹس کی1780روپے ہو گی جبکہ پارٹ دوئم (دہم) کی سائنس کی فیس 2730اور آرٹس کی 2630،اسی طرح کمپوزٹ نہم و دہم کی سائنس کی ڈبل فیس 4030اور آرٹس کی 3830روپے ہو گی۔انہوں نے بتایاکہ31جنوری سے7فروری 2023تک پارٹ اول (نہم) کے ریگولر طلبا کیلئے سائنس کی 3 گنا فیس 2530اور آرٹس کی 2380روپے ہو گی جبکہ پارٹ دوئم (دہم) کی سائنس کی فیس 3380اور آرٹس کی 3230،اسی طرح کمپوزٹ نہم و دہم کی سائنس کی 3 گنا فیس 5330اور آرٹس کی 5030روپے مقرر کی گئی ہے۔انہوں نے بتایاکہ بورڈ سے الحاق شدہ وہ ادارہ جات جن کی سنگل فیس حکومت پنجاب کی طرف سے معاف کی گئی ہے ان کے ریگولر امیدواران سے سنگل فیس کے شیڈول کے دوران نہم فریش کیٹیگری سائنس کیلئے 530روپے،آرٹس کیلئے بھی 530روپے،نہم ری ایڈمشن سائنس کیلئے 1230روپے اور آرٹس کیلئے 1180روپے جبکہ صرف دہم سائنس کے طلبا سے 1380روپے اور آرٹس کے طلبا سے بھی 1380روپے ہی فیس وصول کی جائے گی۔انہوں نے بتایاکہ کمپوزٹ نہم و دہم کی کیٹیگری کے سائنس طلبا 2180روپے اور آرٹس طلبا 2130روپے جمع کرانے کے پابند ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں مزید معلومات و رہنمائی کیلئے بورڈ کی میٹرک امتحانی برانچ سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes