مسئلہ کشمیر پر جو بھی حکمران سودے بازی کر یگا وہ اپنی سیٹ گنوا بیٹھے گا؛بیر سٹر سلطا ن محمود

Published on November 16, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 294)      No Comments


سابق حکمرانوں سمیت نااہل وزیر اعظم نے بھی مو دی سر کار سے کشمیر اور کلبھوشن کا سوداجندال کے ذریعے کر لیا تھا
سیالکوٹ(یو این پی)سابق وزیر اعظم آزاد جمو ں و کشمیر و چیئر مین پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر بیر سٹر سلطا ن محمود نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر جو بھی حکمران سودے بازی کر یگا وہ اپنی سیٹ گنوا بیٹھے گا ۔سابق حکمرانوں سمیت نااہل وزیر اعظم نے بھی مو دی سر کار سے کشمیر اور کلبھوشن کا سوداجندال کے ذریعے کر لیا تھا مگر نواز شریف ناہل ہو گئے اور یہ سودا کا میا ب نہ ہو سکا ۔یونی ویژن نیوز سے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیالکوٹ پریس کلب میں پاکستا ن تحریک انصاف کے مر کزی رہنما عمرڈار،سابق وزیر آزادکشمیر صاحبزادہ حامد رضا،سابق ایم اے چوہدری مقبو ل احمد،سابق ایم پی اے چوہدری طا ہر محمو د ہندل،میاں عابد جاوید ودیگر ہمراہ پریس کا نفرنس کر تے ہو ئے کیا۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں دھاندلی کی پیداوار ن لیگ کی حکومت ایک زہریلے درخت کی مانند ہے جس کا پھل کبھی میٹھا نہیں ہو سکتا۔آزاد کشمیر حکومت کی بساط بھی ن لیگ کی حکومت کے ساتھ ہی لپیٹی جائے گی۔فاروق حیدر جو کہ اقتدار میں آنے سے پہلے عوام کے سامنے ٹسوے بہاتے تھے کہ لوڈ شیڈنگ ختم کرادیں گے۔کشمیر کونسل کو ختم کر دیں گے لیکن چونکہ اب انہیں پتا ہے کہ انہیں کتنی بڑی دھاندلی کے نتیجے میں اقتدار میں لایا گیا ہے تو وہ پاکستان کی گرنے والی حکومت کی جی حضوری میں لگے ہوئے ہیں، حکومت پاکستان کومقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم پر عالمی عدالت انصاف میں لے کر جانا چاہیے، اگر بھارت اپنے ایک جاسوس کلبھوشن کا کیس انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس میں لے کر جا سکتا ہے تو مقبوضہ کشمیر میں جس بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی پامالی ہو رہی ہے اس پر اگرچہ بھارت کو کلبھوشن کی پھانسی پر اسٹے ملا ہوا ہے۔ لہذا پاکستان کو بھی اس صورتحال سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کو عالمی عدالت انصاف میں لے کر جانا چاہیے اوراگر ایسا نہ ہوا تو اسکی کی مخالفت کرنے والے شکست خوردہ ذہنیت کی عکاسی کرتے ہیں بالواسطہ یا بلا واسطہ مودی کے ایجنڈے پر گامزن ہیں۔یہ سیا سی اور لیگل دیوالیہ پن کا شکار نظر آتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزیوں اور مقبوضہ کشمیر کے اندر بھارتی افواج کی انسانیت سوز کارستانیوں کو روکنا اور اْس کے خلاف عالمی سطح پر آواز بلند کرنا نواز حکومت کا کام تھاجسے وہ کرنے میں اب تک ناکام رہی۔البتہ پاک فوج کا کردار ہمارے لیے تسکین و طمانیت کا باعث ہے۔اس وقت مقبوضہ کشمیر کے اندر برہانی الدین وانی کی شہادت کے بعد آزادی کی تحریک نے نئی کروٹ لی ہے۔جس کو دبانے کے لیے بھارت تما م تر ریاستی جبر کا استعمال کررہا ہے۔مقبوضہ کشمیر کے اندر کرفیو کو لگے اب کئی ماہ ہونے کو ہیں۔دوسری طرف لائن آف کنڑول پر صورت حال بھی انتہائی کشیدہ ہو چکی ہے۔بیر سٹر سلطا ن محمود نے کہا کہ پانامہ کیس کے ہاتھوں عوامی عدالت میں رسوائی اور بدنامی کا شکا ر مسلم لیگ نون کے لیے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنا آسمان سے تارے توڑنے کے مترادف ہو گا۔کرپشن ،ناانصافی ،بے اصولی اور مفاہمتی سیاست کے خلاف فولادی چٹان بن کر عزم و استقامت سے طویل جدوجہد کرنے والا عمران خان اب پاکستانی قوم کا ہیرو بن چکا۔تبدیلی کا جو خواب عمران نے دیکھا تھا اب وہ حقیقت بننے جا رہاہے۔وفاق میں آئندہ حکومت تحریک انصاف بنائے گی اور عمران خان وزیر اعظم بن کر حقیقی تبدیلی کا انقلاب برپا کریں گے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes