وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

Published on November 18, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 264)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی )وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے ۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو استعفیٰ بھجوا دیا ،وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف سے ملاقات کے بعد اسحاق ڈار کا استعفیٰ منظور کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کریں گے ۔بتا یا جا رہا ہے کہ اسحاق ڈار کا استعفیٰ منظور ہونے کے بعد وزارت خزانہ کے امور ماہرین کی ٹیم چلائے گی جو کہ مفتاح اسماعیل اور ڈاکٹر عشرت حسین پر مشتمل ہو گی۔ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار نے وزارت سے مستعفی ہونے کے لیے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے مشاورت کی تھی لیکن وزیراعظم نے انہیں وزارت چلانے کا مشورہ دیا تھا۔ وزیر خزانہ نے نیب کی جانب سے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کے بعد وزارت سے استعفیٰ دیا ہے۔ واضح رہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف احتساب عدالت میں آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس زیر سماعت ہے جس میں ان پر فرد جرم عائد ہوچکی ہے جب کہ عدالت سے مسلسل غیر حاضری پر ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری ہوچکی ہیں۔اسحاق ڈار دل کے عارضے میں مبتلا ہو کر علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں۔ نیب نے اسحاق ڈار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا ہے۔

مستعفی نہیں ہوا وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی تردید

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme