واٹس ایپ آڈیو اور ویڈیو کال کیلئے نیا فیچر

Published on November 19, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 540)      No Comments

سان فرانسسکو: (یو این پی) پیغام رسانی کی معروف موبائل ایپلی کیشن واٹس ایپ ایک نئے فیچر کو جلد متعارف کرانے جارہی ہے جس میں آڈیو کال کو بغیر تعطل کے ویڈیو کال پر منتقل کیا جاسکے گا۔فیس بک کی میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ صارفین کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے آڈیو کال کو بند کئے بغیر ایک کلک پر ویڈیو کال پرمنتقلی کے حوالے سے نئے فیچر پر کام کررہی ہے جس کے بی ٹا (آزمائشی) ورژن نے کام شروع کردیا ہے جبکہ اسے تجرباتی مراحل کے بعد باقاعدہ طور پر اینڈروئیڈ ایپ میں اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔
واٹس ایپ پر دوسروں کو بھیجے گئے میسیج کو ڈیلیٹ کرنا ممکن ہوگیانئے فیچر میں ایک بٹن کا اضافہ کیا جائے گا جس کے ذریعے صارف آڈیو کال کومنسوخ کیے بغیر ویڈیو کال پر منتقل ہوجائے گا تاہم یہ فیچر اسی وقت ہی کارآمد ثابت ہوگا جب کال پر موجود دوسرا شخص اس کی اجازت دے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes