بلاول بھٹو کے میدان میں آنے سے مخالفین کی نیندیں حرام ہو چکی،چوہدری قاصد

Published on November 1, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 334)      No Comments


مظفرآباد(یو این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما چوہدری قاصد نے کہا کہ چےئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے میدان میں آنے سے مخالفین کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں، پی پی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری لطیف اکبر کی قیادت میں تاریخی جلوس پریڈ گراونڈ جلسہ میں شریک ہو گاان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی غریبوں،مزدوروں ،کسانوں کی پارٹی ہے اور ان کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے، پیپلز پارٹی آزاد کشمیرکے صدر چوہدری لطیف اکبر کی قیادت میں پریڈ گراونڈ جلسہ کی تیاریاں زورو شور سے جاری ہیں قائد کشمیر چوہدری لطیف اکبر کی قیادت میں آزاد کشمیر سے ہزاروں افراد اس جلسہ میں شریک ہو کر اپنے محبوب قائد سے والہانہ محبت کا ثبوت دینگے، انہوں نے کہا کہ چوہدری لطیف اکبر کو صدر پی پی آزاد کشمیر بنانے سے پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کو ناقابل شکست قوت بنا دیا ہے، آزاد کشمیر پیپلز پارٹی نے منظم انداز میں عوامی حقوق کی جدوجہد جاری رکھی ہوئی ہے، اور پیپلز پارٹی ریاستی عوام کے حقوق پر کسی کو ڈاکہ زنی کی اجازت نہیں دیگی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes