خیبر پختونخوا کے طلبہ کی بین الاقوامی مقابلے میں دوسری پوزیشن

Published on November 21, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 369)      No Comments

نیویارک (یو این پی) امریکہ میں دنیا بھر کی 300 یونیورسٹیوں کے درمیان سائنسی ایجادات کے بین الاقوامی مقابلے میں خیبر پختونخوا کی ٹیم نے دوسری پوزیشن حاصل کر کے چاندی کا تمغہ اپنے نام کر دیا جبکہ امریکہ کی ہاورڈ یونیورسٹی تیسرے نمبر پر رہی۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کی یونیورسٹی سیکاس کے طلبہ و طالبات نے سائنسی ایجادات کے مقابلے میں دنیا کی تین سو جامعات کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کی، اس ٹیم کو خیبر پختونخوا حکومت نے سپانسر کیا تھا۔ بین الاقوامی مقابلے میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کے پراجیکٹ کا مختصر تعارف کے مطابق کہ پانی میں زہریلے ذرات مچھلیوں کے جسم میں جمع ہو کر ان کو یا تو مار دیتے ہیں یا پھر ان مچھلیوں کو کھا کر انسان کینسر کے مریض بن جاتے ہیں۔ ٹیم نے اس کا حل یہ نکالا ہے کہ اب جو مچھلی یہ ذرات کھائے گی، وہ ایک مخصوص رنگ اختیار کرے گی، جس سے بچا جا سکے گا، نہ صرف یہ بلکہ سسٹم سے منسلک ایک روبوٹ اس کی خبر ایک ایس ایم ایس کی شکل میں دے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes