ٹھٹھہ ضلع میں گھٹکے کے باعث کینسر کے میں مرض میں اضافہ،گھٹکے کے خلاف آگاہی مہم ریلی نکالنے کا اعلان

Published on November 21, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 397)      No Comments

ٹھٹھہ(رپورٹ: حمیدچنڈ) ٹھٹھہ ضلع میں گھٹکے کے باعث کینسر کے میں مرض میں شدید اضافے کے بعد ایس ایس پی ٹھٹھہ اور سول سوسائیٹی کی جانب سے ٹھٹھہ شہر میں گھٹکے کے خلاف آگاہی مہم ریلی نکالنے کا اعلان، اس سلسلے میں ایس ایس پی ٹھٹھہ حسیب افضل بیگ کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کے ضلع بھر میں عام عوام گھٹکے کے قصیر تعداد میں استعمال کرنیکی وجہ سے کینسر جیسے معوذی مرض میں مبتلا ہورہی ہے ، اس وقت بھی کینسرجیسے معوذی مرض میں مبتلاٹھٹھہ ضلع سے وابستہ لوگوں کی بڑی تعداد کراچی کی مختلف اسپتالوں میں دیکھی جاتی ہے ، اسی سلسلے میں ٹھٹھہ کی سول سوسائیٹی اور ٹھٹھہ پولیس کی جانب سے 21نومبر بروز منگل کو شاہجہان مسجد سے لیکر ٹریفک پولیس چوکی تک آگاہی مہم نکالی جائیگی جس میں سیاسی، سماجی اور دینی تنظیموں سمیت ٹھٹھہ کی عوام کو بھی اس ریلی میں شمولیت کا کہا گیا ہے، اس سلسلے میں ٹھٹھہ کے شہریوں نے ایس ایس پی ٹھٹھہ کے ایسے اقدام کو خوش آئین کہتے ہوئے کہا کے ایس ایس پی گھٹکا بنانے والوں کے ساتھ ساتھ گھٹکا کھانے والوں کے اوپر بھی کریک ڈاوں ن شروع کریں اور گھٹکے کو ٹھٹھہ ضلع سے ہمیشہ کے لیے ختم کرائیں۔ 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تنخوائیں نہ ملنے کے خلاف آٹھویں دن بھی احتجاجی مظاہرہ
ٹھٹھہ(رپورٹ: حمیدچنڈ) آر ،بی ، او ، ڈی ایمپلائیز یونین ٹھٹھہ کے ملازمین کی جانب سے مسلسل 9 سے تنخوائیں نہ ملنے کے خلاف آٹھویں دن بھی آفیس کو تالے لگاکر احتجاج اور مظاہرہ کیا گیا، تفصیلات کے مطابق آر بی او ڈی ایمپلائیز یونین ٹھٹھہ کے ملازمین کی جانب سے مسلسل 9ماہ سے تنخوائیں نہ ملنے کے باعث آٹھویں دن بھی احتجاجن آفیس کو تالے لگاکر آر بی او ڈی آفیس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ، اس موقعے پر ایمپلائیز یونین کے رہنماہ عبدالغفار شاہ، عبدالعزیز پلیجو، عبدالغنی پٹھان اور دیگر نے کہا کے پچھلے 9ماہ سے انکے خاندان فاقہ کشی والی زندگی گذار نے پر مجبور ہیں اور ہم لوگ مسلسل پچھلے آٹھ دنوں سے سراپہ احتجاج ہیں مگر انتظامیہ مکمل خاموش ہے انہوں نے اعلیٰ احکام سے مطالبہ کیا کے انکی 9ماہ کی تنخوائیں دیکر ہماری پریشانیاں دور کی جائیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بیدردی سے تشدد کرکے قتل کرنے کے بعد لاش نہر میں پھینکنے کا انکشاف
ٹھٹھہ(رپورٹ: حمیدچنڈ) چار ماہ قبل مکلی میں سے پراسرار طور گم ہونے والا نوجوان میرپور بٹھورو کا رہواسی محمد جمن خاصخیلی کو اسکے رشتیدار کی جانب سے دو ساتھیوں سمیت بیدردی سے تشدد کرکے قتل کرنے کے بعد لاش نہر میں پھینکنے کا انکشاف، مطلوب محمد جمن خاصخیلی کی لاش ہاتھ پاوں باندے ہوئی حالت میں چار ماہ پہلے بگھاڑ موری کے بی فیڈر برانچ میں سے لاوارث حالت میں ملنے کی وجہ سے لاش ایدھی کو دیدی گئی تھی، گرفتار ہونے والے جوابدار ڈنو پارہیری کے اعترافی بیان مطابق پولیس کیس کی نئے سرے سے تفتیش شروع کردی گئی ہے اس سلسلے میں ذرائع کے مطابق کراچی کے نجی فیکٹری میں ملازمت کرنے والا میرپور بٹھورو کے یوسی مہر کے رہواسی محمد جمن خاصخیلی کی مکلی کی حد سے پراسرار طور پر گمشدہ معاملے کا کیس انکے ورثاء نے مکلی تھانے پر محمد جمن کے ساتھ مزدوری کرنے والے اسکے رشتیدار غلام نبی خاصخیلی اور ایک عورت خلاف اغوا کا کیس داخل کروایا تھا ، مختلف وقتوں پر نوجوان کے ورثاء نے احتجاج کرتے ہوےْ قتل کا خدشہ ظاہر کیا تھا،جس دوران بگھاڑ اموری سے ہاتھ پاوں بندی تشدد شدہ لاش کے بی فیڈر نہر میں سے ایک نوجوان کا لاش برآمد ہوا تھا، 28جولاء پر لاش کی پہچان نہ ہونے کے باعث ٹھٹھہ پولیس نے لاش کو لاوارث قرار دیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ایدھی کے حوالے کردیا تھا اور مقتول کا قتل کیس بھی نامعلوم جوابدار خلاف ٹھٹھہ تھانے پر درج کردیا گیا تھا مگر 26جولاء پر کراچی سے مزدوری سے واپسی پر مکلی میں سے پراسرار طور پر گم ہونے والا محمد جمن خاصخیلی کا معاملا مکلی پولیس کی جانب سے بٹھورو کے ایک رہواسی ڈنو پارہیری کی گرفتاری اور اسکی جانب سے اعترافی بیان کے بعد کیس نے نیا رخ اختیار کرلیا ہے، مکلی پولیس کی جانب سے موبائیل ریکارڈ ٹیسٹ کرکے گرفتار کیے جانے والے جوابدار ڈنو پارہیری نے پولیس کے آگے اعترافی بیان دیتے ہوےْ اعتراف کیا کے اسنے مقتول نوجوان جمن خاصخیلی کو اسکے نزدیکی رشتیدار غلام نبی خاصخیلی اور امداد چانڈیو کے ساتھ ملکر ٹھٹھہ کے قریب برانچ موری پر ڈکیتی کرنے کے بعد محمد جمن کو گلا دباکر قتل کردیا جسکے بعد جمن خاصخیلی کی لاش کے بی فیڈر میں پھینک دیا تھا، ڈنو پارہیری کے مطابق انکو مقتول کے نزدیکی رشتیدار غلام نبی خاصخیلی انکے پاس لیکر آیا تھا جو مقتول سے فون پر رابطے میں تھا جو محمد جمن کو موٹر ساےْکل پر لیکر رات کو برانچ موری پر آیا تھا،جہاں پر غلام نبی کے مشورے سے مقتول جمن سے کیش پیسے لوٹنے کے بعد گلا دبا کر قتل کرکے لاش کو نہر میں پھینک دیا تھاجسکا لاش دو دن بعد بگھاڑ موری میں سے ملنے کے بعد وہ فرار ہوگیا تھا،پولیس کے مطابق مقتول جمن کے اغوا کیس میں مرکزی جوابدار غلام نبی خاصخیلی پہلے سے ہی جیل میں پڑا ہوا ہے،جوابدار ڈنو پارہیری کے اعترافی بیان کے بعد کیس آج عدالت میں پیش کرکے قلم 164کے تحت بیان ریکارڈ کروایا جائیگا،اور کیس کو نئے سرے سے تفتیش شروع کرتے ہوےْ پہلے سے ہی جیل میں پڑے ہوےْ جوابدار غلام نبی خاصخیلی اور انکے فرار ساتھی امداد چانڈیو کو بھی قتل کیس میں نامزد کیا گیا ہے ، دوسری جانب ایس ایس پی ٹھٹھہ حسیب افضل بیگ پراسرار نمونے پچلے چار ماہ سے گمشدہ نوجوان محمد جمن خاصخیلی کے کیس کے معاملا حل کرکے مرکزی جوابدار گرفتار کرنے پر مکلی پولیس کے تفتیشی آفیسر عبدالحق باڑن کو انعام طور کیش رقم اور ترقی دینے کا اعلان کیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy