ٹھٹھہ ضلع میں سوئی سدرن گیس کمپنی کی ملازمین بھی بھتہ لینے میں مصروف

Published on November 25, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 518)      No Comments
ٹھٹھہ ضلع میں سوئی سدرن گیس کمپنی کی ملازمین بھی بھتہ لینے میں مصروف
ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ)حیسکو انتظامیہ کی کامیاب بھتہ خوری کے بعد ٹھٹھہ ضلع میں اب سوئی سدرن گیس کمپنی کی ملازمین بھی بھتہ لینے میں مصروف، 500 سے 1000 روپے بھتہ نا دینے کی صورت میں میٹر کو خراب دکھاکر صارفین کو لاکھوں کے جھوٹے بل بھیجنا معمول بننے لگا، متاثرصارفین کا ایریا مینجر کو کئی بار شکایات درج کروانے پر صارفین کے کنیکشن کاٹے جانے لگے،ماہانہ 2000 بھتہ دینے والے صارفین کو غیر قانونی کنیکشن لگاکر دیے جانے کا انکشاف، تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ ضلع میں حیسکو انتظامیہ کی کامیاب رشوت خوری کے بعد سوئی سدرن گیس کمپنی ٹھٹھہ کے ملازمین ٹھٹھہ اور مکلی میں فی گھر 500سے 1000 روپے رشوت مانگنے لگے ،پچاس ہزارسے زائد کے بل بیس ہزار رشوت دینے پر پانچ ہزار میں تبدیل ہونے لگے،رشوت نا دینے والے صارفین کو پرانے میٹر کا بول کر نئے میٹر دینے لگے ، جبکے نئے میٹر وں میں بھی حیسکو انتظامیہ کی طرح پہلے سے ہی گراڑیوں میں فالٹ کردیا جاتا ہے جس کے بعد صارفین کے اوپر ڈڈکشن کے اضافی بل بھیجکر ان سے بھاری رشوت وصول کی جاتی ہے ، اس سلسلے میں ٹھٹھہ کے ایک شہری نے صحافیوں کو نام ظاہر نا کرنے کی شرط پر بتایا کے سوئی سُدرن گیس کمپنی ٹھٹھہ کے سیاسی پارٹی سے وابستہ ملازمین نے رشوت نہ ملنے کی صورت میں شام میں گھر کے میٹر کو تالا لگاکر چلے گئے جب اگلے دن انکی آفیس میں گیا تو مجھے بتایا میرے گھر میں اضافی گیس استعمال ہورہی ہے اور میرا گیس کا میٹر خراب ہوگیا ہے جس کے باعث مجھ سے نئے میٹر کے پیسے مانگے گئے اور اگلے ماہ ڈڈکشن بل لگاکر بھیجا گیا، جبکے سوئی گیس کمپنی ٹھٹھہ کے ایریا مینجر کو شکایت درج کروانے پر مجھے ڈرایا اور دھمکایا گیا جسکے بعد مذکورہ لوگوں نے مجھے چند لوگوں کی معرفت کہلوا بھیجا کے بل کو کم کروانا ہے تو ہم سے رابطہ کرو ،اس سلسلے باخبر ذرائع کا کہنا ہے کے ٹھٹھہ میں بڑی بڑی ہوٹلوں ، بڑے بڑے بنگلوں اور باثر شخصیات کو ماہانہ 2000 سے 5000 پر غیر قانونی کنیکشن لگواکر دینے لگے ہیں ،جبکے ٹھٹھہ کے میں روڈ پر ہوٹلوں کے اوپر لاکھوں کے واجبات ہونے کے باوجود انکے کنیکشن نہیں کاٹے جاتے مگر ایک غریب آدمی کے اوپر ایک ہزار کا بل بھی اگر اضافی ہو گیا تو شام میں ہی انکے گھروں کے میٹر کو تالے لگادیے جانے لگے ہیں ۔

جسقم کے مرکزی وائیس چےْرمین سرور خشک کے بیٹے کے روڈ حادثے میں ہلاکت کا معامہ
ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ) جسقم کے مرکزی وائیس چےْرمین سرور خشک کے بیٹے کے روڈ حادثے میں ہلاکت کا معامہ سید برادری کی جانب سے جسقم چےْرمین صنعان قریشی اور کیہر انصاری کی رہنمائی میں منت سماجت قافلہ جسقم رہنماہ سرور خشک کے گھر پر پہنچا،سرور خشک نے قافلے کو عزت دیتے ہوےْ خون معاف کردیا ،صنعان قریشی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوےْ کہا کے شہید بشیر خان قریشی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے قبیلائی جگڑے اور خونی تنازے کو نمٹانے کے لیے پورے سندھ میں منت سماجت قافلہ لے جانے کا فیصلا کیا ہے جس کی شروعات ٹھٹھہ سے کی ہے ،انہوں نے مزید کہا کے سندھ میں جان بوجھ کر انتہاپسندی پھیلائی جارہی ہے اور سندھ کے لوگ انتہاپسند نہیں ہیں ، مذہب کے نام پر انتہاپسندی کی ہم مذہمت کرتے ہیں ، اس موقعے پر جسقم رہنماہ سرور خشک، بابو خشک ،خشک برادری کے معززین میں اوبھایو خشک، ضلعی کاونسل کے میمبر غلام رسول خشک اور دیگر موجود تھے۔

تحریک لبیک یارسواللہ ﷺ ٹھٹھہ کی جانب سے ختمِ نبوت کے سلسلے میں شاہجہان مسجد ٹھٹھہ سے مکلی پریس کلب تک گاڑیوں کی صورت میں لبیک یارسول اللہ ﷺ ریلی نکالی گئی
ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ)تحریک لبیک یارسواللہ ﷺ ٹھٹھہ کی جانب سے ختمِ نبوت کے سلسلے میں شاہجہان مسجد ٹھٹھہ سے مکلی پریس کلب تک گاڑیوں کی صورت میں لبیک یارسول اللہ ﷺ ریلی نکالی گئی ،ریلی میں حکمرانوں کے خلاف نعرے بازی کی گئی ، وفاقی وزیر زاہد حامد اور رانہ ثناء اللہ کی برطرفی کا مطالبہ کیا گیا، ریلی کی رہنمائی تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺ سندھ کے صدر پیر آغا عمر جان سرہندی ،یامین جمالی ، حافظ غلام رسول عمرانی ، غلام رسول مالہیو، حاجی وسیم اختر میمن ، مولوی غلام مصطفی میمن ، یونس قادری ، سلیم اختر میمن اور دیگر نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کے قادیانی کافر ہیں مگر اسلام آباد میں بیٹھے ہوئے وفاقی وزیر زاہد حامد اور رانا ثناء اللہ جیسے لوگ اقتدار کے نشے میں کافروں کو مسلمان کہے رہے ہیں اور مسلمانوں کی توہین کررہے ہیں ، انہوں نے مزید کہا کے عوام ظالم اور یزیدی حکمرانوں کے خلاف گھروں سے باہر نکلیں ،ختم نبوت کے معاملے میں کسی بھی قسم کی سودے بازی قبول نہیں ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes