جمبر: باپ وہ درخت ہے جس کا سایہ اولاد کے لیے بہت ضروری ہے۔ عقیل خان

Published on June 20, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 152)      No Comments

باپ کے بغیر زندگی ایسے ہے جیسے پانی کے بغیر مچھلی رہتی ہے۔سینئر نائب صدر سی سی پی
جمبر(یواین پی)باپ وہ درخت ہے جس کے سایہ اولاد کے لیے بہت ضروری ہے۔ فادرڈے کے موقع کالم نگار عقیل خان سینئر نائب صدر کالمسٹ کونسل آف پاکستان اور نائب صدر پنجاب پاکستان گروپ آف جنرنلسٹس نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ باپ ایک تنا آور درخت کی مانند ہے ۔ باپ اولاد کے لیے اس انگلی کی طرح ہے جسے پکڑ کر اس نے چلنا سیکھا۔ باپ کے عالمی دن پر میں دنیا کی ہر اولاد کو یہی پیغام دونگا کہ باپ اندھیرے میں اجالے کی مثال ہے۔ باپ وہ ہستی ہے جو اولاد کی خاطر دن رات اتنی محنت کرتا ہے جس کی مثال کہیں نہیں ملتی۔ باپ کی قدر پوچھنی ہے تو مجھ سے پوچھو جس کا باپ اس دنیا میں نہیں ہے اور ہم اس ہستی کو اب صرف دعا میں یاد کرسکتے ہیں ۔ فادر ڈے پر میرا میڈیا کے توسط سے یہی پیغام ہے کہ باپ کا سایہ اولاد کے لیے بہت ضروری ہے اس کے بغیر زندگی بے کار ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme