فیض آباد دھرنا کیس،وفاقی وزیر داخلہ کی عدم پیشی عدالت کا اظہار برہمی

Published on November 27, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 336)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)اسلام آباد ہائیکورٹ میں فیض آباد دھرنے کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی لیکن وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ کو 15 منٹ پیش ہونے کا حکم دے دیا،تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے فیض آباد دھرنے کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی،دوران سماعت جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے استفسار کیا کہ وفاقی وزیر داخلہ کہاں ہیں؟۔
ڈپٹی اٹارنی جنرل نے بتا یا کہ وزیر داخلہ رات بھر جاگتے رہے ،اس لئے پہنچنے میں تاخیر ہوئی ۔
جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے استفسار کیا کہ وزیر داخلہ رات بھر کیا کرتے رہے ہیں؟
ڈپٹی اٹارنی جنرل نے بتایا کہ دھرنا مظاہرین کیساتھ معاہدے اور مذاکرات کرتے رہے ۔
اس پر عدالت نے احسن اقبال کے پیش نہ ہونے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ کو 15 منٹ میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes