قمر زمان کائرہ پیپلز پارٹی کے وسطی پنجاب کے صدر مقرر

Published on November 19, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 761)      No Comments

5
لاہور(یو این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قمر زمان کائرہ کو پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کا صدر جبکہ ندیم افضل چن کو سیکرٹری جنرل اور مصطفیٰ نواز کھوکھر سیکرٹری اطلاعات مقرر کر دیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت پنجاب کوآرڈیننشن کمیٹی کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا، فیصلے کے نوٹیفکیشن کی کاپیاں ملک بھر کے تمام ضلعی دفاتر کو ارسال کر دی گئی ہیں۔ آئندہ دو چار روز تک مزید عہدے بھی دے دیے جائیں گے۔ دریں اثناء پیپلز پارٹی کے وسطی پنجاب نے منتخب صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پارٹی میں مجھ پر بھرپور اعتماد کیا ہے۔ میں انشاء اللہ ان کی اُمیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔ پیپلز پارٹی ایک روایت ہے جو کبھی ختم نہ ہو گی۔ بلاول بھٹو اچھے انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں اور پارٹی کو اچھے انداز میں آگے لے کر جا رہے ہیں۔ اور پارٹی کے اعتماد پر میں اپنی پارٹی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اس دوران لالہ موسیٰ میں کائرہ کے ڈیرے پر کارکنوں کے بھنگڑے اور مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئی ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog