’اوپو ایف 5‘ سمارٹ فون کی دنیا کا وہ فون جس نے صارفین کو فوٹو گرافی کی نئی جہت سے روشناس کرادیا

Published on November 27, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 689)      No Comments

کراچی(یواین پی) اوپونے پاکستانی مارکیٹ میں بڑی بڑی سمارٹ فون ساز کمپنیوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور گزشتہ ماہِ ستمبر میں اس نے پاکستان کا دوسرا بڑا برانڈ ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ اوپو ہر بار ایک منفرد ماڈل مارکیٹ میں لاتا ہے اور یہی اس کی کامیابی کی وجہ ہے۔ حال ہی میں کمپنی نے اپنا نیا ماڈل ’ سیلفی ایکسپرٹ اینڈ لیڈر‘ کے سلوگن کے ساتھ ’اوپو ایف 5‘ دنیا بھر میں متعارف کروایا جس نے شاندار کامیابی سمیٹی۔اس ماڈل میں کمپنی نے ’ایف ایچ ڈی پلس فون‘ کا منفرد فیچر متعارف کروایا جو مصنوعی ذہانت کے ذریعے تصویر کو خوبصورت بنانے کی ٹیکنالوجی کا حامل ہے۔ کمپنی نے سب سے پہلے یہ فیچر پاکستان میں متعارف کروا کے اپنے رجحان ساز ہونے کا ثبوت دیا اور سمارٹ فون فوٹوگرافی کو نئی جہت سے روشناس کرایا۔
ایف 5کا یہ فیچر خودکار طریقے سے انسانی چہرے کے خدوخال اور جسم کی بناوٹ کو پہچاننے کی صلاحیت رکھتا ہے اور تصاویر کو فطری رکھتے ہوئے انتہائی خوبصورت بنا دیتا ہے۔اس کا سیلفی کیمرا 20میگا پکسل اور ایف 1.8اپریچر کا حامل جبکہ بیک کیمرا16میگا پکسل کا ہے جو انتہائی کم روشنی میں بھی شاندار ویڈیوز اور تصاویر بنانے کی صلاحیت کا حامل ہے۔اس پر ایف 5کی ’فُل ایچ ڈی سکرین‘ اس کو مزید چار چاند لگا دیتی ہے۔اس ماڈل کی سب سے بڑی خوبی اس کی 6انچ سائز کی بڑی سکرین ہے جو زیادہ مواد دکھانے کی صلاحیت رکھتی ہے، بالخصوص آن لائن براﺅزنگ کرنے، ویڈیوز دیکھنے اور گیمز کھیلنے کے لیے یہ شاندار چیز ہے۔اس کی طاقتور بیٹری، شاندار کارکردگی اور متاثرکن ڈیزائن ایسی چیزیں ہیں جو اس کی افادیت میں مزید اضافہ کر دیتی ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes