پنجاب کے 27 اضلاع میں کپاس، دھان، گندم سورج مکھی کے نقصان کے ازالہ کےلئے فصل بیمہ کی رجسٹریشن جاری

Published on November 19, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 132)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی /شیخ ندیم شیراز ) اوکاڑہ سمیت صوبہ پنجاب کے 27 اضلاع میں کپاس، دھان، گندم ، کینولہ اور سورج مکھی کے کاشتکاروں کو موسمیاتی تبدیلی، قدرتی آفات اور ٹڈی دل کے نقصان کے ازالہ کےلئے فصل بیمہ (تکافل) پروگرام کےلئے رجسٹریشن جاری۔ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق ناگہانی آفات سے پیداوار میں نقصان کے ازالہ کیلئے حکومت پنجاب کے فصل بیمہ (تکافل) پروگرام کے تحت ربیع 2021-22 اور خریف 2022 کےلئے صوبہ پنجاب کے 27 اضلاع ( اوکاڑہ ،شیخوپورہ، ساہیوال، لودھراں، رحیم یار خان، فیصل آباد، ملتان، مظفر گڑھ، نارووال، راجن پور، بھکر، ڈی جی خان، قصور، خانیوال، لیہ، منڈی بہاﺅالدین، بہاولنگر، بہاولپور، وہاڑی، خوشاب، جھنگ، چنیوٹ، پاکپتن، ٹوبہ ٹیک سنگھ، سرگودھا، میانوالی، حافظ آباد) میں کپاس، دھان، گندم ، کینولہ اور سورج مکھی کے کاشتکاروں کو موسمیاتی تبدیلی، قدرتی آفات اور ٹڈی دل کے نقصان کے ازالہ کےلئے فصل بیمہ (تکافل) پروگرام کےلئے رجسٹریشن جاری۔5ایکڑ تک اراضی کے مالک کاشتکاروں کےلئے بیمہ کے پریمیم پر 100 فیصد سبسڈی کی فراہم کی جائے گی۔5 سے 25 ایکڑ تک اراضی کے کاشتکاروں کےلئے بیمہ کے پریمیم پر 50 فیصد سبسڈی فراہم کی جائے گی۔ربیع 2021-22 میں گندم، سورج مکھی اور کینولہ فصلات کا بیمہ کیا جائے گا۔ خریف 2022 میں کپاس اور دھان کی فصل کا بیمہ ہوگا۔فصلات کا بیمہ کرانے والے کاشتکاروں کو پالیسی سرٹیفیکیٹ جاری کیے جائیں گے۔تحصیل کی سطح پر پیداوار میں کمی /نقصان کی صورت میں اعلان ربیع کےلئے جون 2022 اور خریف کےلئے دسمبر 2022 میں کیا جائے گا۔ متعلقہ انشورنس کمپنی بیمہ کرانے والے تمام کاشتکاروں سے خود رابطہ کرے گی اور نقصان کے ازالہ کی پابند ہوگی۔شفافیت کو یقینی بنانے کےلئے آن لائن سسٹم کی سہولت متعارف کرائی گئی ہے۔فصل بیمہ پروگرام کا اطلاق صرف تحصیل کی سطح پر ہوے والی پیداوار کے اعداد و شمار پر ہوگا جو کراپ رپورٹنگ سروس محکمہ زراعت پنجاب جاری کرے گا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题