ٹھٹھہ ،ختم نبوت کے قانون میں تبدیلی کرنے کے خلاف شہر میں شٹرڈاؤن ہڑتال

Published on November 27, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 365)      No Comments

ٹھٹھہ (رپورٹ:حمیدچنڈ ) ختم نبوت کے قانون میں تبدیلی کرنے کے خلاف ٹھٹھہ میں شٹرڈاوں ہڑتال رہی ، جماعت قادری جیلانی کے روحانی پیشوا جماعت مشاہت اہلسنت کے سرپرست اعلیٰ غلام رضوانی جیلانی کی اپیل پر ٹھٹھہ اور اس کے ہیڈ کواٹر مکلی میں مین مراکز ، مارکیٹیں بند رہی اور صبح سے سیکورٹی کے سخت انتطامات کیے گئے ، امن امان کو کنٹرول کرنے کیلئے مین چوراہوں پررینجرز، پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی ، ٹھٹھہ کی صرافہ بازار ، شاہی بازار ، مین اسٹاف ، مکلی مارکیٹ ، آمری اسٹاف ، ورکشاپ کے علائقے صبح سے بند ہوگئے عاشقانہ رسول کے کارکنان نے بڑے بڑے جھنڈے اور بینراٹھاکر زاہد حامد کے خلاف سخت نعرے بازی کرتے رہیں ، اس موقع پر جماعت قادری جیلانی کے روحانی پیشوا جماعت مشاہت اہلسنت کے سرپرست اعلیٰ غلام رضوانی جیلانی کی سربراھی میں ہزاروں عاشقانہ رسول نے مکلی سے ٹھٹھہ تک پر امن ریلی نکالی ؛ جس میں حضرت ﷺ کے شان میں نعتیں پڑہی گئی اور حکمرانوں کے خلاف سخت الفاظ میں نعرے بازی کی گئی ؛ ریلی ٹھٹھہ کے مختلف چوراہوں سے گشت کرتے ہوئے واپس مین اسٹاف پر پہنچیں جس میں شامل ہزاروں نے افراد حکمرانوں سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا 
ضلع کونسل کا اجلاس بد نظمی کی نظر 
ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ)ضلع کونسل ٹھٹھہ کا اجلاس بد نظمی کے نظر ہوگیا خواتین کونسلروں نے دوسالوں کے درمیان ترقیاتی اسکیموں میں نظر انداز کرنے کے خلاف سخت احتجاج کیا ہے اور آئندہ کسی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے . ضلعی کونسل ٹھٹھہ کا اجلاس ضلع چیئرمین غلام قادر پلیجو کی صدارت میں ہوا اجلاس اس وقت کشیدگی پیدا ہوگئی جب خواتین کونسلروں کی بڑی تعداد نے ضلعی کونسل کے چیئرمین غلام قادر پلیجو پر الزام لگا یا ہے وہ اپنی اختیارات کا غلط استعمال کر کے خواتین کو ترقیاتی اسکیموں میں نظر انداز کر رہا ہے ، بیواہ خواتین کیلئے آئی ہوئی سلائی مشینوں کے فنڈ بھی من پسند افراد میں بھانٹ لیے ہیں ، جبکہ خواتین کیلئے مختص ترقیاتی اسکیموں میں خواتین کو نظر کردیا ہے ،اس موقع پر ضلعی کونسل ٹھٹھہ کے چیئرمین غلام قادر پلیجو نے ناراض خواتین کو منانے کی کوشش کی تاہم خواتین دو روز کے اندر تمام مطالبات حل نہ ہونے کی صورت میں آئندھ کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کی دہمکی دی ہے 
ٹرک کو آگ لگ گئی 
ٹھٹھہ(رپور:حمیدچنڈ) ٹھٹھہ کے ہیڈ کواٹر مکلی کے ورکشاپ کے علائقے میں مین قومی شاہراہ پر ٹرک نیچے سے گذرنے والی بجلی کی تاروں میں جکڑ گئی جس کے نتیجے میں ٹرک کو آگ لگ گئی اور ٹرک میں سمندر آتھو نامے شخص جل کر جان بحق ہوگیا ہے جبکہ اکبر آتھو اور حاکم آتھو جل کر زخمی ہوگئے ہیں دونوں زخمیوں کو طبی امداد کیلئے سول اسپتال مکلی منتقل کیا گیا ہے ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes