جشن آمد رسولﷺ ’’آج‘‘شایان شان طریقے سے منایا جائے گا؛ پیر غلام محی الدین الدین چشتی

Published on December 1, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 308)      No Comments

بورے والا (یو این پی) چیئرمین ضلع کونسل وہاڑی پیر غلام محی الدین الدین چشتی نے کہا ہے کہ جشن آمد رسولﷺ شایان شان طریقے سے منایا جائے گا اور 12 ربیع الاول کے روز ضلع کونسل کی طرف سے ڈسٹرکٹ جیل میں قیدیوں میں مٹھائی تقسیم کی جائے گی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں داخل مریضوں میں پھل تقسیم ہوں گے جبکہ ضلع کونسل دفتر کے باہر سبیل لگائی جائے گی اور لنگر تقسیم ہوگا ضلع کونسل کی عمارات کو خوبصورت روشنیوں، برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے چیئرمین ضلع کونسل وہاڑی پیر غلام محی الدین چشتی نے کہا چیف آفیسر ضلع کونسل وہاڑی میاں محمد اظہر جاوید کو تمام امور کا نگران مقرر کیا ہے 12 ربیع الاول کے روز جلوس کے شرکاء کو ہر ممکن سہولت دی جائے گی اور اسی روز ضلع کونسل ہال میں نعت رسول مقبولﷺ کے مقابلہ کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy