نئی دہلی(یوا ین پی ) سشما سوراجنے علاج کیلئے پاکستانیوں کی ویزے کی نئی درخواستوں پر فوری کارروائی کا اشارہ دیا۔ طبی ویزے کی درخواست دہندگان میں نوعمر بچہ بھی شامل ہے جس کی اوپن ہارٹ سرجری ہوگی۔اپنے ٹویٹ میں سشما سوراج نے کہا کہ محمد شافع صرف تین سال کا بچہ ہے ، اس کی بھارت میں اوپن ہارٹ سرجری کیلئے جلد ویزا جاری ہو گا۔سشما سوراج نے دیگر دو پاکستانی مریضوں کی درخواستوں کا جواب دیتے ہوئے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ 9سالہ عبد الرحمن کو بون ٹرانسپلانٹ کیلئے بھارتی ہائی کمیشن جلد ویزا جاری کرے گا۔