صحافی عبدالستار رانٹو کی صحافتی خدمات ناقابل فراموش ہیں الطاف حسین

Published on October 26, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 88)      No Comments

ٹھٹھہ( رپورٹ حمید چنڈ)سنیئر صحافی عبدالستار رانٹو مرحوم کی صحافتی دنیا میں کی جانے والی خدمات ناقابل فراموش ہیں ٹھٹھہ کی مظلوم عوام کی آواز اعلی ایوانوں تک پہنچانے میں عبدالستار رانٹو نے کلیدی کردار ادا کیا مرحوم صحافی کا خلا کبھی پورا نہیں ہو سکے گا۔ عبدالستار رانٹو مرحوم کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں الطاف حسین ان خیالات کا اظھار پاکستان جنرلسٹ اسی ایشن رجسٹرڈ کے اعزازی کوارڈینٹر سندھ الطاف حسین نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پی جی ای کی جانب سے 28 اکتومبر کو ٹھٹھہ کے سنیئر صحافی مرحوم عبدالستار رانٹو کی برسی کرونا وائرس کے باعث سادگی سے منائی جائیگی پی جی ای کا ایک وفد مکلی میں مرحوم عبدالستار رانٹو کی آخری آرام گاھ پر حاضری دی گا مرحوم کے احصال ثواب کلئے فاتح خوانی کی جائینگے بعد اس کے شام کو پی جی ای ٹھٹھہ کا ایک اہم اجلاس ہوگا جس میں مرحوم عبدالستار رانٹو کی زندگی پر روشنی ڈالی جائیگی اور موجودہ صحافتی صورتحال پر غور کیا جائے گا الطاف حسین نے مزید کہا کہ عبدالستار رانٹو مرحوم نے ہمیشہ بے خوف ہو کر سچ کا ساتھ دیا اور ٹھٹھہ کی مظلوم عوام کی آواز اعلی ایوانوں تک پھنچانے میں اپنا کردار ادا کیا جو کہ ناقابل فراموش ہے عبدالستار رانٹو نے اپنی زندگی میں بہت سے شاگرد پیدا کئے اور ٹھٹھہ کے سنیئر صحافیوں کے ساتھ وقت گذارا اپنی زندگی کے آخری وقت تک اپنے اصولوں پر قائم رہے وقت کہ ظالم کے آگے ڈٹ کر کھڑا رہا وہ مکلی پریس کلب کا میمبر تھا عبدالستار رانٹو ھمیشہ ہماری دلوں میں زندہ رہیگا پی جی ای ھمیشہ ان صحافیوں کو یاد رکھا ہے جہنوں ڈرنے سے انکار کردیا اور بیباک صحافت پر یقین رکھا ایسی صحافیوں کو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائیگا

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog