ویگن اور ٹرک کے تصادم میں المناک حادثہ12 افراد جان بحق جبکہ 13زخمی

Published on May 21, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 634)      No Comments

Burewala
بورے والا(یواین پی) ویگن اور ٹرک کے تصادم میں 12افراد جان بحق جبکہ 13زخمی ۔ تفصیلات کے مطابق آج سہ پہر 3بجے کے قریب ملتان روڈ ایک ٹرک نمبری ایف ڈی او-3244 اور ویگن نمبرایل وائی5567کے درمیان تصادم ہوا ۔مسافر وین بورے والا سے مسافروں کو لے کر وہاڑی کی طرف جارہی تھی اڈا ظہیر نگر کے قریب ٹرک کو اوور ٹیک کرنے لگی تو اچانک لکڑیوں سے لدا ہوا ٹرک کا ٹائی راڈ ٹوٹ گیا اور لکڑیوں سے بھرا ہوا ٹرک ویگن کے اوپر گر گیا جس کے نتیجے میں مسافر وین میں سوار 10افراد موقع پر  جان بحق ہو گئے جبکہ 2 ہسپتال پہنچ کر جان بحق ہوئے،13افراد شدید زخمی ہو گئے جن میں بچے بوڑھے اور عورتیں شامل تھیں۔ جن کو ضروری طبی علاج و معالجہ کیلئے تحصیل ہسپتال بورے والا میں پہنچادیا گیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes