”میرے پاس ماں ہے “ فاروق ستار کی والدہ کامران ٹیسوری کو منانے کے لئے روانہ

Published on December 4, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 273)      No Comments

کراچی (یواین پی)ایم کیوایم پاکستان رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر کامران ٹیسوری کو منانے کے لئے فاروق ستار کی والدہ گھر سے روانہ ہوگئی ہیں ،سربراہ ایم کیوایم پاکستان کی اہلیہ بھی ان کے ہمراہ ہیں فاروق ستا ر کی والدہ کامران ٹیسوری کو اپنا بیٹا سمجھتی ہے اور جب انہیں ان کی ناراضگی کا پتا چلا تو انہوں نے خود کہا کہ میں ان کو منانے جاﺅں گی۔اس سے قبل کامران ٹیسوری نے کہ وہ پارٹی کے اندرونی اختلافات کے باعث وہ گھر پر بیٹھ گئے ہیں جبکہ اپنا آئندہ کا لائحہ عمل کااعلان کچھ دنوں میں پریس کانفرنس کے ذریعے کریں گے۔واضح رہے فاروق ستار نےجب رابطہ کمیٹی سے دلبرداشتہ سیاست چھوڑنے کا اعلان کیا تھا تو ان کے دوستوں نے ان کی والدہ سے ہی درخواست کی تھی وہ ان کو سیاست چھوڑنے کا فیصلہ واپس لینے کے لئے کہیں جس کے بعد اپنی والدہ کا حکم بجا لاتے ہوئے انہوں نے اپنا فیصلہ واپس لے لیا تھا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题