تحریک انصاف کے مقابلے، الیکشن میں عوام تک پیغام پہنچانے کیلئے مسلم لیگ ن باقاعدہ سوشل میڈیا سیل بنائے گی، مریم نواز نگران ہو نگی

Published on December 4, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 329)      No Comments

لاہور (یواین پی) مسلم لیگ ن نے تحریک انصاف کے طاقتور سوشل میڈیا سیل کا مقابلہ کرنے اور آئندہ انتخابات کی تیاریوں میں اپنا پیغام عوام تک پہنچانے کے لئے باقاعدہ سوشل میڈیا سیل بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کہ سیل کی نگران مریم نواز شریف خود ہوں گی اور خود آئی ٹی پر مہارت رکھنے والے نوجوانوں کا چناﺅ کریں گی۔ سوشل میڈیا ٹیم مسلم لیگ ن کی موجودہ حکومت کی 5 سال کی کارکردگی کی تشہیر کی بھی ذمہ دار ہوگی۔ سوشل میڈیا ٹیموں کے ذریعے مخالفین کے پراپیگنڈے کا جواب بھی دیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme