ایکسٹرا اسسٹنٹ ڈائریکٹر زرعی مارکیٹنگ محمد عثمان کا سبزی منڈی سدھار کا دورہ

Published on October 25, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 249)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)ایکسٹرا اسسٹنٹ ڈائریکٹر زرعی مارکیٹنگ محمد عثمان نے سبزی منڈی سدھار کا دورہ کیا اور مختلف شیڈز میں جاکر پھلوں وسبزیوں کی بولیوں کے عمل کی مانیٹرنگ کی۔انہوں نے مارکیٹ کمیٹی کے عملے کو بولیوں کے عمل کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام تر عمل شفاف اور طے شدہ طریقہ کارکے مطابق ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ دکانداروں کے پاس ریٹ لسٹ کی موجودگی اور اس کے مطابق پھل وسبزیوں کی فروخت کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے منڈی میں صفائی کا اعلیٰ معیار قائم رکھنے کی بھی تاکید کی۔اس موقع پر مارکیٹ کمیٹی کی طرف سے پھلوں وسبزیوں کی مقدار اور بولیوں کے طریقہ کارسے آگاہ کیاگیا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes