جشن عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پرلاثانی ویلفیئرکمپلیکس میں محفل میلاد پاک کاانعقاد

Published on December 4, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 584)      No Comments

فیصل آباد (یواین پی)جشن عید میلادالنبی ﷺ کے مبارک موقع پرلاثانی ویلفیئرکمپلیکس میں دورحاضرکے عظیم روحانی پیشوا،وارثِ فقرصوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارکی زیر صدارت عظیم الشان محفل میلاد پاک کاانعقادہوا۔آپ نے فروغ اسلام ،استحکا م پاکستان اوربالخصوص امت مصطفی ﷺ کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضوراس بابرکت موقع پرمیلادمصطفی ﷺ کی مبارک رات کے صدقے یہ دعاکی کہ یا اللہ !ہمیں اپنے محبوب پاک ﷺ اورآپﷺ کے محبوبوں کی پکی سچی غلامی عطا فرمااورہم سے ایسے کام کرواجس سے تواورتیرامحبوب ﷺ ہم سے راضی ہوجائیں اورہمیں صراط مستقیم پر دائمی استقامت عطا فرمااورایسی پختہ ہدایت عطا فرماجس میں کبھی کوئی خرابی نہ ہو‘‘۔ صاحبزادہ پیر شبیر احمدصدیقی نے شرکائے محفل سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے آپ ﷺ کواپنے ذاتی نورمبارک سے ہی تخلیق فرمایا تھا ،پھر آپﷺ کے نورمبارک سے ہی زمین وآسمان ،کرسی ولوح وقلم سمیت کل عالمین تخلیق فرمائے اوریہ کل عالمین حضورﷺ کے نورسے روشن ہیں اورتاقیامت رہیں گے ۔اللہ تعالیٰ نے آپﷺ کوجوکمالات،عظمتیں اورفضیلتیں عطا فرمائیں اگرآپ ﷺ کوانہی کمالات کیساتھ مبعوث فرماتاتو پھر کوئی بھی آپﷺ کے انواروتجلیات کوبرداشت نہ کرسکتا،جس طرح اللہ تعالیٰ کی ذات پاک کے انوار وتجلیات کوکوئی برداشت نہیں کرسکتا،اس لئے اللہ تعالیٰ نے آپﷺ کو70ہزارپردوں میں لباس بشریت پہناکرصرف ’’رحمتہ اللعالمین ‘‘بناکرمبعوث فرمایا ۔مصطفوی ﷺکہکشاں سے جوستارے بنے وہ تمام انسانیت کیلئے مشعل راہ ثابت ہوئے اورتاقیامت ہوتے رہیں گے ، ہم پر یہ اللہ تعالیٰ کااحسان عظیم ہے کہ ہمیں اپنے محبوب پاک ﷺ کی امت میں پیدافرمایا ،اس احسان عظیم پراللہ تعالیٰ کاشکراداکرتے رہنا چاہیے۔پیر طریقت الطاف حسین نقشبندی نے عظمت مصطفی ﷺ بیان کرتے ہوئے کہاکہ جہاں تک خداکی خدائی ہے وہاں تک مصطفی ﷺ کی مصطفائی ہے،جومسلمان زمین پر ذکرمصطفی ﷺ کرتے ہیں ،اللہ تعالیٰ عرش بریں پران کاذکرفرماتاہے،جشن میلادمصطفی ﷺ منانااورذکرمصطفی ﷺ کرناحکم خداوندی ہے ،اللہ تعالیٰ آج بھی اپنے حبیب پاک ﷺ پردرودوسلام کے نذرانے بھیج کرمیلادمنارہاہے اورخوشیاں منارہاہے اوراپنے محبوب ﷺ کامیلادمنانے والوں کواپنی بارگاہ اقدس سے خاص خزانوں سے نوازرہاہے اورتاقیامت نوازتاہی رہیگا۔آج کل کچھ نام نہادمسلمانوں نے امت محمدی ﷺ کوآپﷺ کے نوروبشرکے چکرمیں شکوک وشبہات میں ڈال دیا ہے،ایسے لوگ کس منہ سے اپنے آپ کوحضور ﷺ کاامتی کہتے ہیں،ذکرمصطفی درحقیقت ذکرخداہی ہے ،اس لئے امتی تو ہروقت اپنے آقا ومولا ﷺ کی شان وعظمت ہی بیان کرتاہے کیونکہ آپﷺ کی شان وعظمت بیان کرنا درحقیقت اللہ تعالیٰ کی شان وعظمت بیان کرنا ہے۔عام انسان اللہ تعالیٰ کے ایک انعام یافتہ ولی کی شان نہیں سمجھ سکتے ، آپﷺ توپھرسردار انبیاء کرام ؑ ہیں اورتمام انبیاء کرام ؑ کے کمالات اورشان وعظمت کامنبع ہیں،مالک کائنات ہیں،مختارکائنات ہیں،اللہ تعالیٰ کے خزانوں کے قاسم (بانٹنے والے ،تقسیم کرنیوالے )ہیں،آپﷺ کی شان وعظمت کوکوئی عام اورخاص کیسے سمجھ سکتاہے؟شرکائے محفل پاک کیلئے بطورشکرانہ لنگر شریف کے وسیع انتظامات کئے گئے تھے جبکہ خواتین کیلئے علیحدہ باپردہ اہتمام کیاگیا تھا۔محفل پاک کے اختتام پر آپﷺ کی بارگاہ اقدس میں ہدیہ درودوسلام پیش کرنے کی سعادت حاصل کی گئی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题