رشوت دینے والا اور لینے والا دونوں جہنمی ہیں نور احمد کھیرو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ

Published on December 6, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 740)      No Comments

ٹھٹھہ(حمید چنڈ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرٹو۔ نور احمد کھیرو اور سرکل افسر اینٹی کرپشن ایسٹیبلشمنٹ منور علی جھتیال کی سربراہی میں آج ڈپٹی کمشنر آفیس سے پریس کلب مکلی تک کرپشن کے خلاف ایک پرجوش آگاہی ریلی نکالی گئی۔ اس موقع پر مختلف سرکاری محکموں کے افسران، عملے، سول سوسائٹی، غیر سرکاری تنظیموں اور میڈیا کے نمائندوں کے علاوہ اساتذہ، طلبہ اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرٹو۔ نور احمد کھیرو نے کہا کہ رشوت کے متعلق ہمارے دین میں واضح منع کی گئی ہے جبکہ اس کے متعلق نبی پاک صلعم کی حدیث مبارک ہے کہ رشوت دینے والا اور لینے والا دونوں جہنمی ہیں۔ انہوں نے عوام باالخصوص والدین پر زور دیا کر وہ اپنی اولاد کو بچپن سے ہی کرپشن کے خلاف آگاہی اور عوام کی خدمت کے متعلق تربیت دیں تاکہ وہ معاشرے کو کرپشن جیسے ناسور سے پاک کیا جا سکے۔ انہوں نے اساتذہ کو ہدایت کی کہ وہ اسکولز، کالجز و دیگر تعلیمی اداروں میں بھی طلبہ و طالبات کو کرپشن کے خلاف تربیت دیں تاکہ ان میں کرپشن کے خاتمے کا جذبہ پیدا ہو سکے اور وہ آگے چل کر بغیر کسی رشوت و لالچ کے اس عملک کے عوام کی خدمت کرکے ملک اور قوم کا نام روشن کر سکیں۔ انہوں نے ریلی میں شریک تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے پرزور اپیل کی کہ وہ آج کے دن اس کرپشن کے خلاف ریلی کے موقع پر تہہ دل سے عہد اور وچن کریں کہ وہ کرپشن کے خلاف جدوجہد کریں گے۔ اس موقع پر سرکل افسر اینٹی کرپشن ایسٹیبلشمنٹ منور علی جھتیال نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صرف محکمہ اینٹی کرپشن اکیلا کچھ نہیں کر سکتا جبکہ کرپش جیسی لعنت کے خلاف اس عظیم جدوجہد میں سول سوسائٹی، میڈیا اور عوام کو چاہیے کہ وہ اس نیک کام میں ہمارا ساتھ دیں اور اپنا بھرپور کردار ادا کرتے ہوئے راشی اور بدعنوان افسران و عملے کی نشاندہی کریں تاکہ ان کے خلاف مؤثر کارروائی کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ رشوت اور بدعنوانی پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا جبکہ ضلع کو کرشپن سے پاک کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
پیپلز پارٹی حکومت کے دوران ٹھٹھہ ضلع کی ساحلی پٹی کو بے یارو مددگار چھوڑ دیا
ٹھٹھہ(حمید چنڈ)پیپلز پارٹی حکومت کے دوران ٹھٹھہ ضلع کی ساحلی پٹی کو بے یارو مددگار چھوڑ دیا گیا ،خستہ حالت روڈسمیت زندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم کردیا گیا، منتخب نمائیندے غائیب،ساحیلی پٹی کی عوام میٹھے پانی کی بوند بوند کو ترسنے لگے، تفصیلات کے مطابق سندھ میں عوامی حکومت کے نام پر قائیم پیپلز پارٹی کی حکومت میں ساحیلی پٹی میں کیٹی بندر، جوہو،کھاروچھان سمیت چھوٹے بڑے علاقوں میں انسانی بنیادی ضروریات سے محروم ہوکر رہنے پر مجبور ہونے لگے ہیں ،اس سلسلے میں کیٹی بندر کے سماجی رہنماء سلطان سموں نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کے پاکستان کی آبادی کا 30فیصد حصہ سمندری کاروبار پر منصرکرتے ہیں جن میں سے پاکستان کو لگنے والے سمندر میں ٹھٹھہ ضلع سے تعق رکھنے والے علائقوں میں کیٹی بندر، جوہو، کھاروچھان،گوراباڑی سمیت چھوٹے بڑے علائقوں کی عوام کو مکمل طور پر نظر انداز کردیا گیا ہے ، ان علائقوں میں پینے کے صاف پانی،صحت سمیت چھوٹی بڑی سولیات سے مکمل محروم رکھا گیا ہے، پیپلز پارٹی حکومت ہر دور میں سمندر پر جینے والے غریب مچھواروں کو بیوقوف بناکر ٹھٹھہ ضلع سے اکثریت حاصل کر لیتی ہے مگر اسیمبلیوں میں جانے کے بعد وہاں کے مقامی لوگوں کو بول جاتی ہے، انہوں نے مزید کہا کے اس وقت بھی ساحیلی علائقوں میں سرکاری ڈسپینسری میں ڈاکٹر غائیب رہتے ہیں جبکے اسپتالوں چند مقامی ڈسپینسر رکھ کر عوام کو خوش کردیا جاتا ہے جبکے دوسری جانب کیٹی بندر میں مقامی لوگوں کی سہولیات کے لیے لگائے گئے آر او پلانٹ بھی مکمل خراب ہوچکے ہیں جس سے مقامی لوگوں کو نمکین پانی کو میٹھے پانی میں تبدیل کرکے دیا جاتا تھا، کیٹی بندر سمیت تمام ساحیلی پٹی کی عوام اس دورِ جدید میں بھی ہزاروں روپے کے عیوض پینے کے پانی کے ٹینکر اتڑوانے پر مجبور ہیں،جبکے کیٹی بندر سمیت ٹھٹھہ ضلع کے دیگر علائقوں میں روڈوں کی خستہ حالی صورتحال بھی کسی سے چھپی نہیں بااثر لوگوں کے منظورِ نظر ٹھیکیدار روڈ کا کام آدھے میں چھوڑکر غائیب ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے مریضوں سمیت مقامی لوگوں کو کراچی یا ضلعی ہیڈ کواٹر ٹھٹھہ تک پہنچنے میں منٹوں کا سفر گھنٹوں میں کرنا پرجاتا ہے جبکے روڈ کی خراب حالت کے باعث آئے دن حادثات معمول بن گئے ہیں، اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مدد کے ایک سوال پر انہوں نے کہا کے ضلعی انتظامیہ صرف بڑے حادثات میں ہی نظر آتی ہے ، شکیل میمن نے وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی، چیف جسٹس سپریم کورٹ، ڈائیریکٹر نیب پاکستان، ایف آئی ای اور دیگر اعلیٰ احکام سے گذارش کرتے ہوئے کہا کے

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes