سپاٹ فکسنگ سکینڈل :محمد سمیع کو کلین چٹ دے دی گئی

Published on December 8, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 233)      No Comments

لاہور (یو این پی) پی ایس ایل فکسنگ سکینڈل میں فاسٹ بائولر محمد سمیع کی اینٹی کرپشن ٹربیونل میں طلبی ہوئی، سماعت کے بعد کرکٹر کو کلین چِٹ دے دی گئی ہے۔ پی ایس ایل فکسنگ کیس میں فاسٹ بائولر محمد سمیع اینٹی کرپشن ٹربیونل کے روبرو پیش ہوئے۔ پوچھ گچھ کے بعد کھلاڑی کو کلین چِٹ دے دی گئی۔ پی سی بی کے جی ایم لیگل سلمان نصیرکا کہنا تھا کہ محمد سمیع سے جو معلومات چاہئیے تھیں وہ مل گئیں، ضرورت پڑی تو انہیں دوبارہ بلوایا جا سکتا ہے۔ سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں شرجیل خان اور خالد لطیف پابندی کا شکار ہو چکے ہیں، اوپننگ بلے باز ناصر جمشید اور شاہ زیب حسن کا کیس ابھی جاری ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme