صاف ستھرے ماحول کے فوائد سے لوگوں کو آگاہ کریں ؛ ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی

Published on December 8, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 310)      No Comments

وہاڑی (یوا ین پی) ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے این جی اوز کے نمائندوں سے کہا کہ وہ پنجاب حکومت کے صاف دیہات پروگرام کے حوالہ سے لوگوں کو آگاہی دیں اور صاف ستھرے ماحول کے فوائد سے لوگوں کو آگاہ کریں عملی طور پر غیر فعال غیر سرکاری سماجی تنظیموں کی رجسٹریشن منسوخ کر دی جائے گی اپنی مدد آپ کے تحت فلاح انسانیت کے لئے کام کرنے والی سماجی تنظیمیں لائق تحسین ہیں یہ بات انہوں نے اپنے کمیٹی روم ضلع بھر کی غیر سرکاری این جی اوز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں اے ڈی سی جی مہر امیر بخش ،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر رائے اختر اظہر ،ایس این اے شیخ خرم سلیم ،سوشل ویلفیئر افسران بھی شریک تھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے کہا محدود وسائل کی حامل سرکار سو فیصد مسائل حل نہیں کر سکتی فلاح انسانیت کے لئے کام کرنے والے افراد اور غیر سرکاری ادارے حکومت کا بوجھ بٹا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ دیگر افراد کو بھی معاشرے کی فلاح و بہبود کے لئے ان سماجی کارکنوں کی تقلید کرنا چاہیے انہوں نے کہا کہ اسلام میں ایک دوسرے کی مدد کا جو تصور ہے اس پر عمل کر کے ہم ایک اچھا، بہتر اور فلاحی معاشرہ تشکیل دے سکتے ہیں مقامی این جی اوز کے نمائندوں نے بتایا کہ وہ کسی حکومتی یا غیر ملکی امداد کے بغیر مقامی محدود وسائل سے اپنی مدد آپ کے تحت اپنے اپنے شعبوں میں انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے این جی اوز کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے سراہا اجلاس میں سابق صوبائی وزیر ممتاز خان منیس نے بچیوں کی تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا دانش سکول ٹبہ سلطان پور میں کم آمدنی کے حامل خاندان کی پانچ جماعت پاس بچیوں کو دانش سکول میں چھٹی جماعت میں داخلہ کے لیے لائیں جہاں رہائش، خوراک اور تعلیم مفت دی جائے گی انہوں نے کہا کہ دانش سکول منصوبہ پنجاب حکومت کا تعلیم دوست منصوبہ ہے جس میں غریب آدمی کو بھی اپنے بچوں کو اعلی تعلیمی معیار کے حامل ادارے میں تعلیم کے مواقع دیئے جا رہے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes