انٹر ڈسٹرکٹ آل پنجاب فلڈ لائٹ انوی ٹیشنل آرچری چیمپئین شپ راولپنڈی نے جیت لی

Published on June 20, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 457)      No Comments

Capture
جھنگ(یواین پی)انٹر ڈسٹرکٹ آل پنجاب فلڈ لائٹ انوی ٹیشنل آرچری چیمپئین شپ راولپنڈی نے جیت لی ۔تفصیلات کے مطابق
سپورٹس کمپلیکس میں ہونے والی جھنگ ڈسٹر کٹ آرچری اور ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی کے زیر اہتمام انٹر ڈسٹرکٹ آل پنجاب فلڈ لائٹ انوی ٹیشنل آرچری چیمپیئن شپ راولپنڈی نے جیت لی چیمپیئن شپ کے مہمان خصوصی ڈسٹر کٹ سپورٹس ایڈ منسٹریٹر طاہر ملک اور ڈسٹر کٹ سپورٹس آفیسرمہر الطاف تھے جبکہ پاکستان آرچری ٹیم کے کوچ جلال الدین ،منیجر پاکستان آرچری ٹیم زاہد اعوان ،عالمی تربیت یافتہ کوچ دانش عباس اور قومی چیمپین اقصیٰ نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ ایک روز ہ اس چمیپین شپ میں جھنگ ،فیصل آباد، خانیوال اور ملتا ن سمیت پنجاب بھر سے سات اضلاع کی ٹیموں نے شرکت کی۔ چیمپین شپ میں ٹیم ایونٹ کے مقابلہ جات کروائے گئے جس میں مجموعی طور 204پوائنٹس حاصل کر کے راولپنڈی نے پہلی، 147پوائنٹس حاصل کرکے جھنگ نے دوسری اور 135 پوائنٹس لے کر خاینوال نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹر کٹ ایڈمنسٹر یٹر طاہر ملک نے کہا کہ وہ جھنگ میں آرچری کے ضلعی سطح کے مقابلوں کے کامیاب انعقاد کروانے پر جھنگ آرچری کے جنرل سیکرٹر ی امان اللہ شان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور اس طرح کے ایونٹ کروانے سے نہ صرف کھیلوں کو فروغ حاصل ہوگا بلکہ میدان آباد ہونے سے نوجوانوں میں صحت مندانہ سرگرمیوں میں حصہ لینے کا رجحان میں بھی اضافہ ہوگا۔ خانیوال کی خاتون کھلاڑی نورالہدیٰ نے میڈیاسے بات کرتے ہوئے کہ خواتین کے لئے یہ ایک بہترین کھیل ہے لیکن ابھی پاکستان میں اس کھیل کے فروغ کے لئے اور کام کرنا ہوگا اور اس قسم کے ایونٹ ہونے سے اس کھیل کو مزید فروغ حاصل ہوگا جھنگ کے کھلاڑی عبدالرحمن نے کہا کہ جھنگ میں آرچری کے اس ایونٹ سے جہاں دیگر شہروں سے آئے ہوئے کھلاڑیوں کے ساتھ کھیل کر انہیں مزید سیکھنے کا موقع ملے گاوہیں پر جھنگ میں کھیلوں کو بھی فروغ حاصل ہوگا ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy