ڈونلڈ ٹرمپ کا فیصلہ ناقابل قبول اورامن کےلیےخطرہ ہے‘عرب لیگ

Published on December 10, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 311)      No Comments

قاہرہ (یو این پی)عرب لیگ نے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے متازعہ فیصلے کونا قابل قبول قرار دیتے ہوئے امن کے لیے خطرہ قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس کواسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے ٹرمپ کے متنازعہ فیصلے کے خلاف عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس قاہرہ میں ہوا۔اجلاس میں 22 ممالک وزرائے خارجہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ناقابل قبول اوردوملکی تنازعے کے پرامن حل کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔عرب لیگ کے جنرل سیکریٹری احمد ابوالغیط نے ڈونلد ٹرمپ کے فیصلے کو عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔فلسطینی وزیرخارجہ ریاض المالکی نے کہا کہ ٹرمپ کے فیصلے نے واضح کردیا دوملکی تنازعے کے حل کے لیے صرف ایک فریق کی پارٹی بنا ہوا ہے، لہذا وہ ثالثی کا کردارادا نہیں کرسکتا۔اس موقع پرلبنان کے وزیرخارجہ جبران باسل نے کہا کہ امریکہ کو یروشلم میں اپنا سفارت خانہ منتقل کرنے سے روکنے کے لیے عرب ممالک کو امریکہ پرمعاشی پابندیاں عائد کرنی چاہیے۔یاد رہے کہ گزشتہ اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل کے اجلاس میں امریکہ کی یروشلم پالیسی پر15 میں سے 14 ارکان نے امریکہ کی مخالفت کرتے ہوئے اسے یکطرفہ فیصلہ قرار دیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme