رائے ونڈ دھماکے کی کڑیاں ’’پی ایس ایل‘‘ سے مل سکتی ہیں : رانا ثناء اللہ

Published on March 16, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 227)      No Comments


دہشت گردو ں کی یہی کوشش ہے کہ سیکیورٹی اداروں اور رش والی جگہ کو ٹارگٹ کریں
لاہور (یو این پی)صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ رائے ونڈ دھماکے کی کڑیاں پی ایس ایل سے مل سکتی ہیں ، پی ایس ایل کے انتظامات کو نئے سرے سے دیکھیں گے ، دہشت گردو ں کی یہی کوشش ہے کہ سیکیورٹی اداروں اور رش والی جگہ کو ٹارگٹ کریں،رائیونڈ میں دہشت گردوں نے پولیس کو نشانہ بنایا ،نیشنل ایکشن پلان کے تحت جو اقدامات کرنا تھے کئے گئے ہیں ،نیشنل ایکشن پلان کوئی بٹن نہیں ہے جو کو آف کر دیا جائے،دعا گو ہیں کہ رائیونڈ میں دہشت گردی کے واقعہ میں شہید ہونے والوں کے اللہ تعالی درجات بلند کرے،اس سلسلہ میں جنہوں نے قربانی دی ہے وہ ہمیشہ یاد رکھی جائے گی ، پی ایس ایل کی سیکیورٹی کو مزیدسخت کیا جائے گا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعہ میں پانچ پولیس اہلکار اور چار سویلین شہید ہوئے ، ان کے خاندانوں سے تعزیت کرتا ہوں ،ہم دہشت گردی کا خاتمہ کر کے دم لیں گے اور پاکستان کو پرامن ملک بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ فورسز کے کام میں نقص نکالنے کی کو شش کرنا شہداء سے زیادتی کے مترادف ہے ،ہمیں اپنی سیکیورٹی فورسز کا مورال بلند کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر پورے طریقے سے عمل کیا جا رہا ہے ،نیشنل ایکشن پلان کے سترہ نکات ہیں جن پر روزانہ کی بنیاد پر عمل کیا جا سکتا ہے ،پہلے ہم ہر ہفتے شہداء کی لاشیں اٹھاتے ہیں لیکن اب دہشت گردی پر کافی قابو پا چکے ہیں عمران خان نے اگر یہ بیان دیا ہے کہ نواز شریف کو جوتیاں صحیح پڑ رہی ہیں تو وہ بھی تیار ہو جائے، مجھے پتہ چلا ہے کہ پنڈی کا شیطان بڑا طلملا یا ہے اور چوٹ صحیح جگہ پر لگی ہے ،میں نے جنرل بات کی تھی کہ عمران خان نے جو کلچرشروع کیا ہے وہ اب ہر طرف جائے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme