اسلام آباد (یواین پی)سینیٹ سے مردم شماری بل منظورکرانے کامعاملے پر حکومت اورپی پی آمنے سامنے آگئے ،پیپلزپارٹی نے مردم شماری بل کی حمایت سے انکارکر دیا، پیپلزپارٹی کے سینیٹر تاج حیدر نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی بل کی حمایت نہیں کرے گی،ان کا کہناتھا کہ چندروزپہلے ملاقات میں وزیراعظم نے تضحیک آمیزرویہ اختیارکیا،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وزیراعلیٰ سند ھ کوکہاکہ آپ ہمیشہ مسائل کھڑے کرتے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ ہم نے عالمی قوانین کے مطابق 5 تجاویزدی ہیں۔