حنا ملک کے نئے گیت”ہرروز دے جھیڑے“کی سوشل میڈیا پر دھوم

Published on March 11, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 208)      No Comments

 اپنے فالورز کی ممنون احسان ہوں جو میرے ہر سونگ کو پسند کرتے ہیں سنگر حنا ملک

لاہور(یواین پی) معروف گلوکارہ حنا ملک کا نیاویڈیو گیت جسے شاعر اسحاق ساقی نے لکھا اور سید حسن علی شاہ نے پروڈیوس کیا جبکہ ڈائریکشن سمی ملک کی ہے گزشتہ دنوں تھر پروڈکشن کے یوٹیوب چینل اور سوشل میڈیا پہ ریلیز کیاگیا ریلیز کے ساتھ ہی ویڈیو گیت کو شائقین موسیقی نے خوب پسند کیااور دھوم مچادی وائس آف پنجاب گلوکارہ حنا ملک نے یواین پی سے خصوصی گفتگو کے دوران بتایا کہ نئے ویڈیوگیت”ہر روز دے جھیڑے“کی شاعری بہت اعلی اور اس کی دھنیں دل کی امنگوں کوجواں بنادینے والی ہیں یہی وجہ ہے کہ جب اس ویڈیو سونگ کو سوشل میڈیا پہ ریلیز کیا تو موسیقی سے محبت کرنے والوں نے خوب پذیرائی بخشی میں اپنے فالورز کی ممنون احسان ہوں جو میرے ہر سونگ کو پسند کرتے ہیں میں ان دنوں سرائیکی اور پنجابی گیتوں کی ریکارڈنگ میں مصروف ہوں

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题