انوشکا شرما اور ویرات کوہلی ازدواجی بندھن میں بندھ گئے

Published on December 12, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 288)      No Comments

ممبئی(یو این پی) نامور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی شادی کے حوالے سے ایک بھارتی صحافی نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ جوڑا پہلے سے شادی شدہ ہے جب کہ بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں گزشتہ روز شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ ان دنوں بھارتی میڈیا پر صرف اداکارہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی شادی کے چرچے ہیں، گزشتہ ہفتے انوشکا شرما اپنے خاندان سمیت اٹلی روانہ ہوئی تھیں اور اب میڈیا رپورٹس کے مطابق اٹلی کے شہر میلان میں ٹسکنی کے تاریخی قلعہ بورگو فینو چیٹو میں دونوں شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔ ایک جانب جہاں دونوں ستاروں کے مداح انتظار کر رہے ہیں کہ شادی کے جوڑے میں دلہا اور دلہن کیسے نظر آئیں گے، وہیں دوسری طرف بھارت کے ایک اسپورٹس صحافی نے سوشل میڈیا پر یہ اعلان کر کے ہنگامہ مچا دیا کہ انوشکا اور ویرات پہلے سے شادی شدہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں کی شادی کا باقاعدہ اعلان بہت جلد کیا جائے گا جب کہ انوشکا اور ویرات نے اس حوالے سے کسی بھی طرح کا تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔ بھارتی میڈیا میں گردش کرنے والی افواہوں کے مطابق صحافی کا کہنا ہے کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما ہفتے کے روز شادی کے بندھن میں بندھ چکے ہیں اور بہت جلد باقاعدہ یہ خبر مداحوں کے ساتھ شیئر کریں گے۔ واضح رہے کہ دونوں ستارے شادی کے لیے ہی اٹلی گئے ہیں جہاں شادی بورگو فینو چیٹو قلعے میں پنجابی انداز میں انجام پائے گی۔ ولا میں 22 کمرے ہیں جن میں 44 مہمانوں کی گنجائش ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme