بھارت میں ملک گیر صفائی مہم ، مودی نے بھی جھاڑو اٹھالی

Published on October 3, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 425)      No Comments

55
صفائی مہم کے دوران نریندر مودی نے دہلی کے بازار میں جھاڑو لگا کر کوڑا بھی اٹھایا
نئی دلی(یو این پی) بھارت میں ایک روزہ ملک گیر صفائی مہم کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی جھاڑو اٹھالی۔بھارتی میڈیا کے مطابق 2 اکتوبر کو بھارت میں تحریک آزادی کے لیڈر موہن داس کرم چند گاندھی المعروف ’’مہاتما گاندھی‘‘ کے یوم پیدائش کے موقع پر ملک گیر تعطیل منائی جارہی ہے لیکن اس کے ساتھ ہی رواں برس بھارتی حکومت نے آج کے روز ملک گیر صفائی مہم کا اعلان کیا ہے، اس مہم کے تحت ملک بھر کے لاکھوں سرکاری ملازمین، اسکولوں کے طلبا، بھارتی جنتا پارٹی اور اس کی اتحادی جماعتوں کے وفاقی و ریاستی وزرا اور بی جے پی کے چھوٹے بڑے رہنما اور کارکن اپنے دفاتر،اسکول، گلیاں، بازاروں حتیٰ کے عوامی بیت الخلا کی صفائی کررہے ہیں، مہم کا باقاعدہ آغاز بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے نئی دلی کی ایک گلی میں جھاڑو اور کوڑا لگا کر کیا۔واضح رہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ دنوں اپنے وزیروں کو بھی اپنے دفتر میں زیر استعمال بیت الخلا خود صاف کرنے کی تاکید کی تھی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme