انسداد دہشتگردی عدالت نے عمران خان کےخلاف دہشت گردی کے مقدمات کاتحریری حکم نامہ جاری کردیا

Published on December 12, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 524)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے عمران خان کےخلاف دہشت گردی کے مقدمات کاتحریری حکم نامہ جاری کردیا،جو انسداددہشتگردی عدالت کے جج شارخ ارجمند نے جاری کیا،حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ دہشتگردی دفعات سے متعلق عمران خان کے وکیل کے دلائل ٹھوس نہیں،تمام ملزمان کےخلاف دہشتگردی کے الزامات کاچالان موجود ہے اورملزمان کے بظاہرکردارپرانسداددہشتگردی ایکٹ کی دفعہ 6 کااطلاق ہوتاہے،تاہم ملزمان کے حقیقی کردارکاتعین شہادتیں قلمبندہونے کے بعدہوگاتحریری حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی آرزکے مطابق شرکا نے ایوان صدر،وزیراعظم ہاؤس پرحملہ کیا،سرکاری عمارتوں،پولیس افسران پرحملہ آوروں کاعام عدالت میں ٹرائل نہیں ہوسکتا،جج شاہ رخ ارجمند نے کہا ہے کہ صرف ایک ملزم کے کہنے پرمقدمہ عام عدالت نہیں بھیجاجاسکتا،لہٰذاعمران خان کی دہشتگردی دفعات ختم کرنے کی درخواستیں مستردکی جاتی ہیں اور19دسمبرکوعمران خان کی ضمانت میں توثیق پردلائل دیئے جائیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes