ڈالر کی قیمت بڑھنے سے پٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا ہونے کا امکان

Published on December 13, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 602)      No Comments

کراچی(یواین پی) امریکی کرنسی کی بڑھتی قیمت سے عالمی مارکیٹ میں خام تیل بھی 44 سینٹ مہنگا ہو گیا۔ خام تیل کے نرخ بڑھ کر 58 ڈالر 43 سینٹ فی بیرل ہو گئے ہیں۔ برطانوی منڈی میں خام تیل ایک ڈالر کے اضافے سے 65 ڈالر 62 سینٹ فی بیرل کا ہو گیا ہے۔ڈالر کی اونچی اڑان سے مقامی سطح پر درآمدی تیل کے اخراجات بھی بڑھ گئے ہیں جس سے مہنگائی کے ستائے عوام کو ایک اور دھچکا لگنے کا امکان ہے۔ نئے سال کی آمد پر پٹرول اور ڈیزل مزید 2 روپے فی لٹر مہنگا ہو سکتا ہے۔چنانچہ مہنگائی کے مارے عوام تیار ہو جائیں۔ ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے سے گڈز ٹرانسپورٹ کے کرائے، کھانے پینے کی اشیاء اور درآمدی مصنوعات کے دام بڑھ سکتے ہیں جس سے مہنگائی کا نیا طوفان آ سکتا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes