نیب: آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام، چودھری برادران 15 دسمبر کو پھر طلب

Published on December 14, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 447)      No Comments

لاہور(یو این پی) نیب نے چودھری شجاعت حسین اور پرویز الہٰی کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا کہا ہے۔ چودھری برادران نے ذاتی اثاثہ جات کی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ چودھری برادران سے 15 دسمبر کو ذاتی اثاثہ جات کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔

اس سے قبل، گزشتہ ماہ بھی چودھری برادران نیب لاہور میں اثاثہ جات ریفرنس میں پیش ہوئے تھے جہاں ان سے ایک گھنٹہ تک 3 رکنی نیب ٹیم نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کے بارے میں سوالات کئے تھے اور ان کے بیانات ریکارڈ کئے تھے۔ چودھری برادران کے خلاف غیرقانونی اثاثے بنانے کے الزام میں یکم جنوری 2000 کو درخواست فائل ہوئی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog